ٹیکسٹائلز کی وزارت
پارلیمنٹ میں جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات سے متعلق سوالات
Posted On:
21 MAR 2025 12:55PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریتا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ ٹیکسٹائل کی وزارت بالترتیب نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اسکیم کے تحت پورے ہندوستان کے ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات کے سلسلے میں جیوگرافیکل انڈیکیشن(جی آئی) آف گڈز (رجسٹریشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 1999 کے التزام کو فروغ دیتی ہے ۔ مندرجہ بالا اسکیم کے تحت ، ڈیزائن؍مصنوعات کو رجسٹر کرنے اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے اہلکاروں کو تربیت دینے اور جی آئی کے موثر نفاذ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ جی آئی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈکل 658 ٹیگ شدہ منصوعات میں سے اب تک کل 214 دستیکاری کی مصنوعات اور 104 ہینڈلوم مصنوعات رجسٹرڈ ہیں۔
اس کے علاوہ ، سمٹ؍سیمینار ، ورکشاپس ، مارکیٹنگ ایونٹس کا انعقاد سمیت بین الاقوامی میلوں؍نمائشوں وغیرہ میں شرکت کو یقینی بنایا جاتا ہےتاکہ بنکروں اور کاریگروں کو ان کی مصنوعات کے لیے جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کے فوائد کے بارے میں حساس بنانے اور ملکی اور بین الاقوامی بازروں میں ان کے مارکیٹ شیئر کو بہتر بنایا جاسکے۔
جی آئی ہینڈ لوم مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی میدان میں فروغ دینے کے لیے حال ہی میں ایک سمٹ‘‘جی آئی اینڈ بیونڈ- وراثت سے وکاس تک’ " کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عالمی صارفین کے سامنے جی آئی ٹیگ والے ہینڈ لوم مصنوعات کی منفرد ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کو فروغ دینا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد جی آئی دستکاری تیارکرنے والوں کو مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کرنا، صارفین کی مارکیٹ، عالمی رجحان وغیرہ کو جاننا تھا اور خریداروں کے درمیان جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کی تشہیر کرنا۔ تقریب میں جی آئی کے مجاز صارفین، بیرون ملک خریداروں، گھریلو برآمد کنندگان اورایم این سی ایز وغیرہ کی شرکت دیکھی گئی۔
*************
(ش ح ۔ م ع ن۔ م ض ر
U. No. 8658
(Release ID: 2113653)
Visitor Counter : 18