ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ میں  پاور لوم کے مزدوروں  کی فلاح و بہبودسے متعلق سوال

Posted On: 21 MAR 2025 12:57PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومتِ ہند کے وزارتِ ٹیکسٹائل کے ذریعے پاورلوم مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات نافذ کر رہی ہے، جن میں ان کے بچوں کی تعلیم اور فلاحی اسکیموں تک رسائی شامل ہے۔ پاورلوم مزدوروں کے لیے گروپ انشورنس اسکیم (جی آئی ایس )یکم جولائی 2003 کو متعارف کروائی گئی تھی اور ترمیمات کے ساتھ20-2019 تک توسیع دی گئی، تاکہ پاورلوم سیکٹر میں کام کرنے والے مزدوروں کو انشورنس کوریج فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ اس اسکیم میں شامل مزدوروں کے بچوں کو شکشا سہیوگ یوجنا( ایس ایس وائی) کے تحت تعلیمی گرانٹ دی جاتی ہے، جس کے تحت ہر بچے کو سالانہ1,200 ؍روپے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ سہولت زیادہ سے زیادہ دو بچوں کے لیے دستیاب ہے ،جو نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کر رہے ہوں اور وہ زیادہ سے زیادہ چار سال تک اس اسکیم سے  مستفید ہو سکتے ہیں۔ 2017 سے جی آئی ایس کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ صرف زندگی اور حادثاتی بیمہ کے فوائد میں توسیع کی جا سکے ۔

حکومتِ ہند نے فروری 2019 میں پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا (پی ایم-ایس وائی ایم) کا آغاز کیا، جو غیر منظم شعبے کے مستحق مزدوروں، بشمول پاورلوم مزدوروں کو ایک مقررہ ماہانہ پنشن فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، 60 سال کی عمر کے بعد مزدوروں کو ؍3,000 ؍روپے ماہانہ پنشن ملے گی، بشرطیکہ وہ اسکیم کے رہنما اصولوں پر پورا اتریں۔

 

*************

(ش ح ۔ م ع ن۔ م ض ر

U. No. 8649


(Release ID: 2113640) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil