بجلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے بجلی کی وزارت کے لیے اراکین پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
21 MAR 2025 1:27PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت کے لیے ارکان پارلیمنٹ کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس کل شام نئی دہلی میں منعقد ہوا۔
بجلی ،ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ کی صدارت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے لوک سبھا اور راجیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
اجلاس کا موضوع تھا ’’قومی بجلی کا منصوبہ –ٹرانسمیشن‘‘
میٹنگ کے دوران جناب منوہر لال نے روشنی ڈالی کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں بجلی ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی بجلی منصوبہ 2023 سے 2032 کی مدت کے دوران ملک میں شامل کیے جانے والے ٹرانسمیشن سسٹم کی تفصیلات فراہم کرتا ہے، جو کہ ملک میں پیداواری صلاحیت میں اضافے اور بجلی کی طلب میں اضافے سے ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو مناسب ٹرانسمیشن سسٹم کی دستیابی سے یقینی بنایا جا سکتا ہے جس سے کہ ایک قابل اعتماد پاور سسٹم کی ضرورت کا اشارہ ملتا ہے۔ این ای پی - ٹرانسمیشن کے مطابق، دس سال کی مدت (2023 سے 2032) کے دوران تقریباً 1.91 لاکھ کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز اور 1274 جی وی اے کی تبدیلی کی گنجائش شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
سی ای اے کے ذریعہ سال 2031-32تک کیلئے نیشنل الیکٹرسٹی پلان-ٹرانسمیشن کورنگ ٹرانسمیشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اکتوبر 2024 میں جاری کیا گیا ہے۔ الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کے سیکشن 3 کے مطابق سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کو قومی بجلی کی پالیسی کے مطابق قومی بجلی کا منصوبہ تیار کرنا ہے۔
میٹنگ میں آر او ڈبلیو ( رائٹ آف وے) ، ٹرانسمیشن میں نئی ٹیکنالوجیز، سائبر سیکورٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ممبران پارلیمنٹ نے مختلف اقدامات اور اسکیموں سے متعلق کئی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے ملک میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع سے متعلق بجلی کی وزارت کے اقدامات اور کوششوں کی بھی ستائش کی۔
جناب منوہر لال نے شرکاء کا ان کے گراں قدر تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے میٹنگ کا اختتام کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے دی گئی آراء و تجاویز کو شامل کریں اور عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔
***
ش ح۔ م م ع ۔ م الف۔
U.No - 8650
(Release ID: 2113625)
Visitor Counter : 30