عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’سنٹرل سول سروسز کلچرل اینڈ اسپورٹس بورڈ ، ڈی او پی ٹی نے چوتھی ہاف میراتھن کا انعقاد کیا ؛ 833 مردوں اور 239 خواتین سمیت 1,072 افراد نے حصہ لیا‘‘

Posted On: 19 MAR 2025 12:02PM by PIB Delhi

سنٹرل سول سروسز کلچرل اینڈ اسپورٹس بورڈ (سی سی ایس سی ایس بی) کے زیر اہتمام یوتھ ہاسٹل ایسوسی ایشن آف انڈیا (وائی ایچ اے آئی) کے تعاون سے محکمہ عملہ اور تربیت (ڈی او پی ٹی) کے زیر اہتمام چوتھی ہاف میراتھن 16 مارچ 2025 کو نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس مقابلے میں دوڑ  کے تین زمروں — 21 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر — کو 10 سے 60 سال تک کے تمام عمر گروپوں میں جسمانی تندرستی اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے مرتب کیا گیا تھا۔ ہاف میراتھن میں کل 1,072 افراد نے حصہ لیا جن میں 833 مرد اور 239 خواتین شامل تھیں۔

اس تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی،جس میں ایک نوجوان اور مایہ ناز ہندوستانی پیرا اولمپک ایتھلیٹ جناب پروین کمار، مہمان اعزازی کے طور پر، ڈی او پی ٹی کے سینئر افسران، جناب منوج جوہری،وائی ایچ اے آئی کے نیشنل چیئر پرسن، جناب امود کانتھ، آئی پی ایس (ریٹائرڈ)، سابق ڈی جی پی اور وائی ایچ اے آئی کے کئی دیگر محکمے کے افسران، اور دیگرافراد شامل ہیں۔ جناب پروین کمار نے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے قوم کےوقار میں اضافہ کیا ہے۔ وہ میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ (2024) کے انعام یافتہ ہیں، جو ہندوستان کا سب سے بڑا کھیل اعزاز ہے، اور اس سے قبل پیرا ایتھلیٹکس میں ان کی شاندار کامیابیوں کے لیے ارجن ایوارڈ (2021) سے بھی نوازا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011FZA.jpg

اس دوڑ کو جوائنٹ سکریٹری (ویلفیئر) ڈی او پی ٹی اور ڈائریکٹر (ویلفیئر) ڈی او پی ٹی نے وائی ایچ اے آئی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب میں سرکاری عہدیداروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی اور اس کی مجموعی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے پوری دوڑ بروقت مکمل کی گئی۔ شرکاء کے لیے جامع انتظامات کیے گئے تھے جن میں رجسٹریشن اور بیگج کاؤنٹر، ہیلپ ڈیسک، وارم اپ اور زومبا ایریاز، کول ڈاؤن زونز، ریفریشمنٹس، فزیو تھراپسٹ، میڈیکل ٹیم اور اسٹیڈیم اور میراتھن روٹ کے ساتھ ساتھ ایمبولینس بھی شامل ہیں۔فائنل میں پہنچنے والے شرکاء کو میڈل سے نوازا گیا، جبکہ ہر زمرے میں جیتنے والوں کو ٹرافیاں اور انعامی چیک پیش کیے گئے۔ مجموعی طور پر 18 فاتحین — 9 مرد اور 9 خواتین — نے دوڑ کے تین زمروں میں انعامات حاصل کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00269G2.jpg

مہمان اعزازی جناب پروین کمار کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شرکاء سے اپنے خطاب میں انہوں نے ان کی لگن اور جوش کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جذبے کے ساتھ کھیل اور فٹنس کو آگے بڑھائیں۔ ان کی موجودگی شرکاء بالخصوص نوجوان نسل کے لیے بہت حوصلہ افزائی کا باعث تھی۔ تقریب کا اختتام تمام شرکاء اور منتظمین کی پرجوش شرکت کے لیے شکریہ کے ساتھ ہوا، جس سے ہاف میراتھن کو ایک بڑی کامیابی ملی۔

***

UR-8493

(ش ح۔ع  و۔ش ہ ب)


(Release ID: 2112660) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil