بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن ای پی آئی سی کو آدھار سے جوڑنے کے لیے آرٹیکل 326، آر پی ایکٹ، 1950 اور سپریم کورٹ کے متعلقہ فیصلوں کے مطابق کارروائی کرے گا


یو آئی ڈی اے آئی  اور ای سی آئی  کے ماہرین کے درمیان تکنیکی مشاورت جلد شروع ہونے والی ہے

Posted On: 18 MAR 2025 5:47PM by PIB Delhi

سی ای سی جناب گیانش کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکشن کمیشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ آج نئی دہلی کے نرواچن سدن میں مرکزی داخلہ سکریٹری، سکریٹری قانون ساز محکمہ، سکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی  اور سی ای او ، یو آئی ڈی اے آئی  اور ای سی اائی  کے تکنیکی ماہرین کے ساتھ میٹنگ کی۔

جیسا  کہ، ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 326 کے مطابق، ووٹنگ کا حق صرف ہندوستان کے شہری کو دیا جا سکتا ہے۔ آدھار کارڈ ہی کسی شخص کی شناخت قائم کرتا ہے۔

لہذا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ای پی آئی سی  کو آدھار کے ساتھ جوڑنا صرف آئین کے آرٹیکل 326، عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 23(4)، 23(5) اور 23(6) کی دفعات کے مطابق اور ڈبلیو پی (سیول .27) میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا۔

اس کے مطابق، یو آئی ڈی اے آئی  اور ای سی آئی  کے تکنیکی ماہرین کے درمیان تکنیکی مشاورت جلد شروع ہونے والی ہے۔

 

************

ش ح۔ ام ۔

 (U:8476


(Release ID: 2112548) Visitor Counter : 29