وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی ایس سکشم نے مڈغاسکر کی انتسیرانانا بندرگاہ پر قدم رکھا

Posted On: 18 MAR 2025 5:02PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے ماورائے ساحل گشتی جہاز سکشم نے 18 مارچ 2025 کو بحر ہند کے علاقے میں دوست ممالک کے لیے اپنی بیرون ملک تعیناتی کے حصے کے طور پر انتسیرانانا، مڈغاسکر میں پورٹ ملاقات کی۔ اپنے دورے کے دوران، آئی سی جی ایس سکشم کا عملہ مڈغاسکر کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ تربیتی سیشن اور علم کے تبادلے کے پروگراموں میں شرکت کرے گا جو میرین پولوشن رسپانس (ایم پی آر)، میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو (ایم-ایس اے آر)، اور میری ٹائم لا انفورسمنٹ پر مرکوز ہیں۔ شیڈول میں کراس ڈیک ٹریننگ، ثقافتی مصروفیات اور دوستانہ کھیلوں کی تقریبات شامل ہیں جو دونوں بحری افواج کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کریں گی۔

آئی سی جی کے اہلکار میرین ایم پی آر پر خصوصی تربیت بھی کریں گے، جس میں تیل کے اخراج، کیمیائی رساؤ اور سمندری آلودگی کے واقعات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ ماحولیاتی ہنگامی حالات کے لیے مڈغاسکر کی تیاری کو بڑھایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، جہاز پر سوار 10 این سی سی کیڈٹ اور آسام رائفلز کے 10 اہلکار سمندری تحفظ کی اہمیت کو تقویت دیتے ہوئے، مقامی نوجوان تنظیموں کے ساتھ مل کر ساحل سمندر کی صفائی مہم اور بیداری کے پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

آئی سی جی ایس سکشم کا مڈغاسکر کا دورہ ہندوستان کے وسیع تر سمندری وژن، ’ساگر - خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس میں علاقائی استحکام، سلامتی اور پائیداری پر زور دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی بحر ہند کے ممالک کے ساتھ ہندوستان کی فعال مصروفیت کی عکاسی کرتی ہے، ’آتم نربھر بھارت‘ کے تحت اس کی جہاز سازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے اور مضبوط سفارتی اور سیکورٹی تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔

 

 

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 8457

 


(Release ID: 2112539) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil