وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحری تعاون کو مضبوط بنانا: بحریہ کے سربراہ، آر این زیڈ این،کا  دورہ بھارت

Posted On: 18 MAR 2025 5:31PM by PIB Delhi

ریر ایڈمرل گارین گولڈنگ، چیف آف بحریہ، رائل نیوزی لینڈ نیوی (آر این زیڈ این )، دونوں بحریہ کے درمیان بحری تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 16 سے 21 مارچ 25 تک ایک سرکاری دورے پر ہندوستان میں ہیں۔ ان کی مصروفیات میں نئی ​​دہلی اور ممبئی میں اعلیٰ سطحی بات چیت اور آپریشنل بات چیت شامل ہے۔

اس دورے کا آغاز 17 مارچ کو ریر ایڈمرل گارین گولڈنگ کی رائے سینا ڈائلاگ  میں شرکت کے ساتھ ہوا۔ 18 مارچ کو، انہوں نے ہندوستان کے  لئے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس کے بعد ایک رسمی گارڈ آف آنر اور ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، سی این ایس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی، جہاں بحری تعلقات کو بڑھانے، مشترکہ تربیتی اقدامات اور سمندری تعاون پر بات چیت ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی بحریہ کے سربراہ اعلیٰ دفاعی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے، بشمول چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف دی ایئر اسٹاف اور سیکریٹری دفاع، علاقائی سلامتی کے لیے نیوزی لینڈ کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

وہ ممبئی بھی جائیں گے جہاں وہ مغربی بحریہ کمان کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے، مقامی تباہ کن آئی این ایس  سورت کا دورہ کریں گے، اور جہاز کی دیکھ بھال اور ٹیکنالوجی میں مستقبل میں تعاون کے راستے تلاش کریں گے۔ 20 مارچ کو، نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی میزبانی میں ایچ ایم این زیڈ ایس  تے کاہا  پر استقبالیہ میں  ایک اہم بات  چیت ہوگی، جس سے ہندوستان-نیوزی لینڈ کے سمندری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ریر ایڈمرل گارین گولڈنگ کا دورہ ہند-نیوزی لینڈ دفاعی تعلقات کے ارتقاء، گہرے بحری تعاون کو فروغ دینے اور ہند-بحرالکاہل میں باہمی مفادات کو تقویت دینے میں یہ  ایک اہم قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(5)T3X2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(5)JDDR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(5)Q8QM.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(6)(1)NZM3.jpeg

******

ش ح ۔ ال

U-8478


(Release ID: 2112535) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil