بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
شریمپ کنٹینرز کی برآمدات کو فروغ دینا
Posted On:
18 MAR 2025 2:37PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ، پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) اسکیم کے تحت ، ریاستی حکومتوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ماہی گیری کی بندرگاہ ، فش لینڈنگ مراکز کی تعمیر ، ماہی گیری کی موجودہ بندرگاہوں کی جدید کاری/اپ گریڈیشن اور ماہی گیری کی بندرگاہوں کی ڈریجنگ کی دیکھ بھال کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت سال 2020-21 سے 2024-25 تک عرصہ کے لیے پچھلے پانچ برسوں میں مذکورہ اسکیم کے تحت Rs.3490 کروڑ مختص کیے گئے ہیں ۔ یہ اسکیم بنیادی ڈھانچے میں پائیدار سرمایہ کاری فراہم کرتی ہے جس کا مقصد پیداوار ، پیداواریت ، برآمدات کو بڑھانا اور ویلیو چین کے مختلف اجزاء میں فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کرنے سمیت کلیدی خلا کو دور کرنا ہے ۔
میرین پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے) جو تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے اور یہ سمندری مصنوعات کی برآمد کو فروغ اور ان کو منظم کرتا ہے ۔ جھینگا مچھلی کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایم پی ای ڈی اے کے اقدامات پیداوار اور پروسیسنگ پر مبنی ہیں نہ کہ مخصوص بندرگاہ پر ۔ برآمدی ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے لئے ، حکومت نے بڑی بندرگاہوں یعنی وشاکھاپٹنم ، چنئی ، پارادیپ ، کوچین اور ممبئی بندرگاہ پر ماہی گیری کی بندرگاہ کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن ، پی ایم ایم ایس وائی کے تحت 100فیصد مالی مدد کے ساتھ ساگر مالا کے ساتھ مل کر ، 651.14 کروڑ روپے کی کل لاگت سے ملحقہ پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ مالی سال24-2023 کے دوران ، ہندوستان نے 17,81,602 میٹرک ٹن سمندری غذا کی اب تک کی سب سے زیادہ مقدار برآمد کی ، جس کی مالیت6052389 کروڑ روپے ہے۔
******
)ش ح – ش م - م ر(
U.N. 8423
(Release ID: 2112243)
Visitor Counter : 24