جل شکتی وزارت
پارلیمنٹ سوال: آندھرا پردیش میں جل جیون مشن - ہر گھر جل کی مکمل کوریج
Posted On:
17 MAR 2025 4:51PM by PIB Delhi
اگست، 2019 سے، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم) کو نافذ کر رہی ہے، تاکہ ملک کے ہر دیہی گھرانے کو مناسب مقدار میں، مقررہ معیار کے ساتھ اور باقاعدہ اور طویل مدتی بنیادوں پر پینے کے قابل پانی کی فراہمی کی جا سکے۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، آندھرا پردیش میں، 30.74 لاکھ (32.18فیصد ) دیہی گھرانوں (ایچ ایچ ایس ) کے پاس نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اس کے بعد سے، اضافی 39.77 لاکھ دیہی ایچ ایچ ایس کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، تاریخ 11.03.2025 تک، ریاست میں 70.51 لاکھ (73.81فیصد ) دیہی ایچ ایچ کو نل کے پانی کی فراہمی کی گئی ہے۔
جیسا کہ ریاستی حکومت نے اطلاع دی ہے، جل جیون مشن کے تحت 2024 تک 100فیصددایچ ایچ ایس کے نلکے پانی کے کنکشن کا احاطہ نہ کرنے کی وجہ، 2019 سے 2024 کی مدت کے دوران مماثل ریاستی حصہ کے اجراء میں تاخیر ہے۔
پانی، ایک ریاستی موضوع ہونے کے ناطے، ان کے گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کے لیے پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستاور مرکز کے زیر انتظام علاقے پر عائد ہوتی ہے۔ تاہم، حکومت ہند نے جے جے ایم کی منصوبہ بندی کرنے اور پورے ملک میں لاگو کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جن میں بات چیت اور سالانہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دینا شامل ہے۔
(اے اے پی ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت سے، منصوبہ بندی اور عمل آوری کا باقاعدہ جائزہ، صلاحیت کی تعمیر اور علم کے اشتراک کے لیے ورکشاپس، کانفرنسیں،ویبینار، تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے کثیر الشعبہ ٹیم کے فیلڈ وزٹ وغیرہ۔ جے جے ایم کے نفاذ کے لیے ایک تفصیلی آپریشنل گائیڈ لائن؛ دیہی گھرانوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے گرام پنچایتوں اور وی ڈبلیو ایس سی کے لیے مارگدرشیکا اور آنگن واڑی مراکز، آشرم شالوں اور اسکولوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی خصوصی مہم کے لیے رہنما خطوط ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں، تاکہ جل جیون مشن کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں آسانی ہو۔ ریاستی حکومت نے مارچ 2028 تک بقیہ ایچ ایچ کو کور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
جیسا کہ ریاستی حکومت نے اطلاع دی ہے، پالناڈو ضلع میں کل 4.34 لاکھ ایچ ایچ میں سے 1.53 لاکھ ایچ ایچ کو نل کنکشن فراہم کیے گئے ہیں اور 2.81 لاکھ ایچ ایچ باقی ہیں۔ ملٹی ولیج اسکیم (ایم وی ایس ) ’گنٹور ضلع کے پالناڈو علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی‘ کو پالناڈو کے علاقے میں شروع کیا گیا ہے۔ ایم وی ایس کو نل کنکشن فراہم کرنے کے لیے ناگارجن ساگر کے ذخائر کے ساتھ بطور ذریعہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کام جاری ہے۔
باقی گھرانوں کو جاری جے جے ایم پروگرام کے تحت سنگل ولیج اسکیم (ایس وی ایس) کے کاموں کے ذریعے نل کنکشن کے ساتھ احاطہ کرنے کی تجویز ہے۔ پلناڈو ضلع کے 100فیصد دیہی گھرانوں کو مارچ 2028 تک نل کنکشن سے ڈھانپنے کا منصوبہ ہے۔
یہ معلومات ریاستی وزیر برائے جل شکتی،جناب وی سومننا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح ۔ ال
U-8382
(Release ID: 2111995)
Visitor Counter : 11