صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

Posted On: 17 MAR 2025 6:01PM by PIB Delhi

نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب کرسٹوفر لکسن نے آج (17 مارچ 2025) کو صدر جمہوریہ  ہند محترمہ دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں وزیر اعظم لکسن اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، جن کی بنیاد جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام سے عوام کے مابین مضبوط رشتوں میں جڑی مشترکہ اقدار پر ہے۔

صدر جمہوریہ نے گزشتہ سال اگست میں اپنے نیوزی لینڈ کے سرکاری دورے کی دلکش یادیں تازہ کیں اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی فطری خوبصورتی اور اس کے عوام کے ثقافتی تنوع نے ان کے ذہن پر نہ مٹنے والے نقوش مرتب کیے ہیں۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ تعلیمی تبادلہ ہند-نیوزی لینڈ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے۔ انہوں نے ادارہ جاتی تبادلے، ہندوستان میں نیوزی لینڈ کی یونیورسٹیوں کے کیمپس کے قیام اور دوہری ڈگریوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی کے بارے میں بھی اطمینان کا اظہار کیا، جس میں کسٹم، باغبانی، جنگلات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور روایتی ادویات کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع بھی شامل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے نیوزی لینڈ کی ترقی میں باصلاحیت اور محنتی ہندوستانی کمیونٹی کے اہم تعاون کی تعریف کی۔

دونوں قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگست 2024 میں صدر جمہوریہ ہند کا نیوزی لینڈ کا تاریخی سرکاری دورہ، اور آج وزیر اعظم لکسن کے دورہ کے دوران جن اہم نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے ہندوستان-نیوزی لینڈ شراکت داری کو مثبت رفتار حاصل ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/HNM_58081QIA.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/HNM_5798GSU3.JPG

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8366


(Release ID: 2111981) Visitor Counter : 25