وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے عالمی شمولیتی اسکیم کا نفاذ

Posted On: 17 MAR 2025 3:54PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے بھرپور ثقافتی وراثت کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی شبیہ کو بہتر کرنے کے لیے "عالمی شمولیتی اسکیم" کو نافذ کرتی ہے۔

اسکیم کے کلیدی مقاصد میں بیرونی ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط کو مضبوط کرنا، باہمی ثقافتی رابطوں کو فروغ دینا، ہندوستان کی ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر پیش کرنا اور اندرون ملک سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔ مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے واسطے گلوبل انگیجمنٹ اسکیم کو بیرون ملک واقع ہندوستانی مشنوں کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔

 

1۔ ہندوستان کا تہوار:

 

ہندوستانی فن کو پیش کرنے والے فنکاروں کو ہندوستان کے تہوار 'فیسٹیول آف انڈیا' کے بینر تلے بیرون ملک نمائش کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ مختلف ثقافتی شعبوں جیسے فوک آرٹ بشمول لوک موسیقی، لوک رقص، لوک تھیٹر اور پپیٹری، کلاسیکی اور روایتی رقص، تجرباتی/جدید رقص، کلاسیکی/سیمی کلاسیکی موسیقی، تھیٹر وغیرہ  سے تعلق رکھنے والے فنکار بیرون ملک 'فیسٹیول آف انڈیا' میں پرفارم کرتے ہیں۔

 

2۔ انڈو فارن فرینڈ شپ کلچرل سوسائٹیز کے لیے مالی امداد کی فراہمی:

 

انڈو فارن فرینڈ شپ کلچرل سوسائٹیز کو مالی امداد دی جاتی ہے جو بیرونی ممالک میں واقع ہمارے ہندوستانی مشنوں کے ذریعے فعال طور پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد ہندوستان اور متعلقہ بیرونی ممالک کے درمیان قریبی دوستی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

وزارت خارجہ (ایم ای اے ) کے تحت قائم انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز(آئی سی سی آر) ایک خود مختار ادارہ ہے، جو اپنے ثقافتی مراکز اور بیرون ملک مشن/دفاتر کے ذریعے ہندوستانی ثقافت (بشمول عوامی فنون اور ثقافت) کو دنیا بھر میں فروغ دیتا ہے۔ ان کی طرف سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں میں دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ یوگا کی تعلیم، رقص، موسیقی (صوتی اور سر)، سنسکرت اور ہندی کی تعلیم شامل ہیں۔ ہندوستانی ثقافت کے مختلف شعبوں میں کانفرنسوں/ سیمیناروں/ ورکشاپس کا انعقاد/ معاونت؛ غیر ملکی یونیورسٹیوں میں ہندوستانی مطالعات کی حمایتی چیئرز؛ مہاتما گاندھی اور دیگر قومی ہستیوں کے مجسمے/ اسکلپچر تحفے میں دینا، بصری فنون کی نمائشوں کا تبادلہ کرنا، یوگا کا بین الاقوامی دن اور ہندوستانی تہوار منانا، مختلف میزبانی کے پروگراموں کے تحت مہمانوں کی میزبانی کرنا (تعلیمی/ممتاز/اہم/جنرل نیکسٹ ڈیموکریسی نیٹ ورک)؛ اور مختلف اسکالرشپ اسکیموں کے تحت غیر ملکی طلبہ وطالبات کو وظائف فراہم کرنا شامل ہے۔

آئی سی سی آر نے بیرون ملک ہندوستانی ثقافت کو فروغ دینے اور بیرونی ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط بھی کیے ہیں۔ آئی سی سی آر باہر سے آنے والے غیر ملکی ثقافتی گروپوں کو مدعو بھی کرتی ہے تاکہ ہندوستانیوں کو مختلف غیر ملکی ثقافتوں کو دریافت کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

وزارت ثقافت نے 627 فنکاروں/گروپوں کو مختلف فنی زمروں کے تحت منتخب کیا ہے اور فنکاروں کو بیرون ملک ہندوستان کے تہوار میں پرفارم کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ لوک فنکاروں کو پرفارمنس فیس 35,000 روپے (لیڈر/مرکزی فنکار کو) اور فیسٹیول آف انڈیا میں ہر پرفارمنس کے لیے ان کے ہمراہ جانے والے ہر معاون فنکار کو 7000روپے (معاون فنکار کے لیے) دیے جاتے ہيں۔

نیز، وزارت ثقافت 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ اور غریب فنکاروں کی مدد کرنے کے مقصد سے 'تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی تعاون' کے نام سے ایک اسکیم بھی چلاتی ہے، جس میں ان فنکاروں کا احاطہ کیا جاتا ہے جنہوں نے فنون لطیفہ کے اپنے مخصوص شعبوں، خطوط بشمول لوک فن میں نمایاں کردار ادا کیا ہو یا جو اب بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منتخب فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ 6000 روپے تک کی ماہانہ مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس میں سے انہيں موصول ہونے والی ریاستی فنکاروں کی پنشن کی رقم کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، اگر کوئی ہو۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہيں۔

*****

ش ح۔ م ش ع۔ع د

U.N. 8363

 


(Release ID: 2111899) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil