نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اسٹاروں کے ساتھ  پہلے فٹ انڈیا کارنیول کا افتتاح کیا


بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ ریسلنگ چمپئن سنگرام سنگھ، معروف  ویلنیس  ایکسپرٹ مکی مہتا، سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شینکی سنگھ اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر روہتاش چودھری تقریبات میں شامل ہوئے

Posted On: 16 MAR 2025 9:45PM by PIB Delhi

بہت ہی اہمیت کے حامل ‘فٹ انڈیا کارنیوال’ کا آغاز آج دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں شاندار تقریب کے ساتھ ہوا، جس  میں تین دنوں پر محیط فٹنس اور ویلنس کی سرگرمیوں کے لیے ایک پرجوش ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈویہ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ کشتی کے چمپئن سنگرام سنگھ، مشہور ویلز ایکسپرٹ مکی مہتا، سابقہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شنکی سنگھ اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر روہتاش چودھری بھی موجود رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T1YW.jpg

آج اپنی نوعیت کے پہلے تین روزہ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر  مانڈویہ نے قوم کی تعمیر میں تندرستی کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ کھیلوں کو ایک ثقافت بنانے اور سب کے درمیان فٹنس کے پیغام کو بڑھانے کا آغاز ہے ، ہم اسے ‘ سنڈے آن سائیکل’ کی طرح ایک تحریک کے طور پر شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ فٹ انڈیا کارنیول پورے ہندوستان کے دیگر قصبوں اور شہروں میں منعقد کیا جائے ۔ یہ صرف ایک فٹنس نہیں ہے بلکہ ایک ویلنیس کارنیول ہے جس میں ذہنی صحت ، جذباتی دولت ، غذائیت اوردیگر اہم چیزوں پر توجہ دی جاتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X294.jpg

 

فٹ انڈیا آئیکن کے اعزاز سے نوازے جانے والے آیوشمان  کھرانہ نے صحت اور تندرستی کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے  کاکہاکہ‘ صحت ہی دولت ہے’ - یہ ہر کوئی جانتا ہے اور میرا ماننا ہے کہ ایک صحت مند قوم ہی ایک امیر قوم ہے۔ حکومت ہند کے ذریعہ شروع کی گئی فٹ انڈیا  مہم  شہریوں میں جسمانی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کا مقصد رکھتی ہے۔ میں  ہندوستان کے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے  ہندوستان  کو فٹ بنانے کے لیے ایک شاندار نظریہ کے ساتھ وژن دیا اور امور نوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹرمنسکھ مانڈویہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس قومی مقصد  کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F1UQ.jpg

شام کی شروعات کالاری پیا ٹو، گٹکا اور ملا کھمب کی زبردست پیش کش سے ہوئی، جو ہندوستان  کی مالا مال  مارشل آرٹ کی وراثت کو اجاگر کرتی ہیں۔ یہ کارنیوال گلے دو دنوں تک جاری رہے گا، جس میں کھیل اور فٹنس چیلنجز کا ایک دلچسپ سلسلہ پیش کیا جائے گا، جس میں رسی کودنا، آرم ریسلنگ، کرکٹ بالنگ، پش اپ اور اسکواٹ مقابلے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے نیشنل سینٹر آف اسپورٹس سائنسز اینڈ ریسرچ(این سی ایس ایس آر) کے ماہرین شرکاء کو مفت صحت کی جانچ فراہم کر رہے ہیں، جن میں غذائیت اور نفسیاتی مشاورت بھی شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RSMQ.jpg

شام میں فٹنس آف سائیکلنگ کتاب کا اجراء کیاگیا جو اس تقریب کا خاص لمحہ رہا، یہ کتاب این سی ایس ایس آر ٹیم کی جانب سے مرتب کی گئی  ہے، تاکہ روزمرہ کی زندگی میں سائیکلنگ کو شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ایک صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔ مرکزی وزیر نے فٹنس آئیکنز کے ساتھ ایک  سوال و جواب پر مبنی سیشن کی قیادت بھی کی، جس  میں ایک فعال طرزِ زندگی کی اہمیت پر بھرپور روشنی ڈالی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052RPW.jpg

فٹنس سے بھرپور شام میں ایک سنسنی خیز ثقافتی حصہ‘ ڈانس کے ذریعہ فٹنس’بھی دیکھا گیا ، جس  میں پرجوش پرفارمنس نےسامعین کو مسحور  کردیا ۔ تقریب کے انٹرایکٹو سیشن میں آیوشمان کھرانہ ، سنگرام سنگھ ، اور مکی مہتا کو ایک تفریحی فٹنس چیلنج میں شامل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ، جس سے حاضرین کو اپنی حدود کو آگے بڑھانے کی ترغیب ملی ۔
تقریب کا اختتام مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈویہ کے مختلف اسٹالوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ہوا، جس میں صحت اور تندرستی کے اقدامات کی نمائش کی گئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OXSO.jpg

**********

ش ح۔ م ع ن-ت ع

Urdu No. 8342


(Release ID: 2111720) Visitor Counter : 11