وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آسیان وزرائے دفاع اور انسداد دہشت گردی سے متعلق ورکنگ گروپ کے ماہرین کا 14واں اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوگا

Posted On: 16 MAR 2025 10:31AM by PIB Delhi

آسیان وزرائے دفاع اجلاس اور انسداد دشت گردی سے متعلق ورکنگ گروپ کے ماہرین کا 14واں اجلاس 19 سے 20 مارچ 2025 تک نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ بھارت اور ملیشیا اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس اجلاس میں 10 آسیان رکن ممالک (برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، میانمار، فلپائن، ویتنام، سنگاپور اور تھائی لینڈ) اور 8 مذاکرہ شراکت دار (آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، چین، امریکہ اور روس) نیز تیمور لیستے اور آسیان سیکریٹریٹ کے وفود شرکت کریں گے۔

ہندوستان پہلی بار انسداد دہشت گردی پر کام کرنے والے ای ڈبلیو جی کا شریک صدر ہوگا۔ 19 مارچ 2025 کو، دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ افتتاحی تقریب کے دوران کلیدی خطاب کریں گے۔

یہ اجلاس 2024-2027 کے جاری دورانیے کے لیے ای ڈبلیو جی کے تحت منصوبہ بند سرگرمیوں کا پہلا اجلاس ہوگا۔ بات چیت کا مقصد ایک مضبوط اور جامع حکمت عملی تیار کرنا ہے تاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بدلتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اجلاس میں آسیان اور اس کے ڈائیلاگ پارٹنرز کی دفاعی افواج کے زمینی تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 2024-2027 کے لیے منصوبہ بند سرگرمیوں، مشقوں، سیمیناروں اور ورکشاپوں کی بنیاد رکھے گا۔

اے ڈی ایم ایم پلس شریک ممالک کی دفاعی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان عملی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس وقت یہ سات اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے – انسداد دہشت گردی، سمندری سلامتی، انسانی امداد اور آفات کا انتظام، امن مشنز، فوجی طب، انسانی بنیادوں پر بارودی سرنگوں سے بچاؤ اور سائبر سیکیورٹی۔ ان شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ای ڈبلیو جیز قائم کیے گئے ہیں۔

ای ڈبلیو جیز میں سے ہر ایک کی مشترکہ صدارت ایک آسیان رکن ملک اور ایک ڈائیلاگ شراکت دار کرتے ہیں، جو تین سالہ دورانیے کے مطابق ہوتی ہے۔ مشترکہ صدور کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ صدارت کے آغاز میں تین سالہ مدت کے لیے ای ڈبلیو جی کے مقاصد، پالیسی رہنما اصول اور سمتوں کا تعین کریں، سالانہ کم از کم دو ای ڈبلیو جی اجلاسوں کا انعقاد کریں، اور تیسرے سال میں تمام رکن ممالک کے لیے کسی بھی شکل میں ایک مشق (ٹیبل ٹاپ/فیلڈ ٹریننگ/اسٹاف/کمیونیکیشن وغیرہ) منعقد کریں تاکہ تین سالہ دورانیے کے دوران عملی تعاون میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8326


(Release ID: 2111588) Visitor Counter : 30