وزارت دفاع
آئی این ایس رنویر نے بونگو ساگر 25 مشق اور بھارتی بحریہ – بنگلہ دیش بحریہ کورپیٹ میں حصہ لیا
Posted On:
13 MAR 2025 7:26PM by PIB Delhi
بھارت -بنگلہ دیش بحری مشق بونگوساگر 2025 اور مربوط گشت کا اہتمام اس ہفتے خلیج بنگال میں کیا گیا۔ مشق میں ہندوستانی بحریہ کے آئی این ایس رنویر اور بنگلہ دیش بحریہ کے بی این ایس ابو عبیدہ نے شرکت کی۔
مشق نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھایا، بحری سلامتی سے متعلق مشترکہ چنوتیوں کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ جوابات دینے میں سہولت فراہم کی۔
اس مشق میں کئی پیچیدہ آپریشن شامل تھے جن میں سطحی فائرنگ، حکمت عملی پر مبنی طریقہ کار، ایک جہاز سے دوسرے جہاز کے لیے ایندھن وغیرہ کی فراہمی، وزٹ- بورڈ- سرچ- سیزر (وی بی ایس ایس ) کراس بورڈنگ، کمیونیکیشن ڈرلز، پیشہ ورانہ موضوعات پر آپریشنز ٹیم اور جونیئر افسران کے لیے کوئز اور اسٹیم پاسٹ شامل تھے۔
مشق نے دونوں بحری افواج کو بغیر کسی رکاوٹ کے بحری آپریشنوں کے لیے حکمت عملی کی منصوبہ بندی، رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے میں قریبی روابط استوار کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس مشق نے دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور اعتماد کو مضبوط کیا ہے جس سے مربوط آپریشنز انجام دینے اور سمندر میں ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف تیز اور مؤثر طریقے سے جواب دینے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔
دونوں بحری افواج کے درمیان بحریہ کے آپریشنوں میں افزوں تال میل خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے عالمی سلامتی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے جس سے خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ساگر)کو فروغ دیا گیا ہے ۔
P0V7.jpeg)
WUOS.jpeg)
07S8.jpeg)
RFAX.jpeg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:8276
(Release ID: 2111312)
Visitor Counter : 13