امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد، گجرات میں 146 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں،دنیا میں دوسرا سب سے بڑا سڑک نیٹ ورک، تیسرا سب سے بڑا میٹرو ریل نیٹ ورک اور چوتھا سب سے بڑا ریل نیٹ ورک ہندوستان میں ہے
آزادی کے بعد تمام پچھلی حکومتوں کے 70 سالوں کے مقابلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 10 سالہ دور میں زیادہ ترقی ہوئی ہے
وزیر اعظم مودی کے دور میں 4 لین ہائی ویز میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا، اب روزانہ 36.5 کلومیٹر ہائی ویز بن رہی ہیں
یہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مقامی باشندوں کی سہولت میں اضافہ کریں گے، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائیں گے اور روزگار، صنعت اور کاروبار کو ایک نیا فروغ دیں گے
گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں ہزاروں کروڑ روپے کی لاگت سے کئی ترقیاتی کاموں کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل جی کا شکریہ
Posted On:
13 MAR 2025 3:30PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ احمد آباد، گجرات میں 146 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اپنے خطاب کا آغاز ہم وطنوں کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تین پروجیکٹوں کا ای-افتتاح اور ای-سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ اس میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے سانند- چیکھلا- کڑی روڈ پر احمد آباد- ویرمگام ریلوے ٹریک پر 1 کلومیٹر طویل ریلوے اوور برج کی تعمیر بھی شامل ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس اوور برج کی تعمیر کے بعد مقامی شہریوں کو آنے جانے میں کافی سہولت ملے گی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آج قومی شاہراہ نمبر 147 پر نرمدا نہر پر 36.30 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 لین والے پل اور سرکھیج-گاندھی نگر (ایس جی) ہائی وے چھروڑی پر 45 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک فلائی اوور برج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ترقیاتی کام گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے چار اسمبلی حلقوں میں ترقی کی نئی جہتیں ثابت ہوں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں ہزاروں کروڑ روپے کی لاگت سے بہت سے ترقیاتی کام مکمل کیے ہیں۔بنیادی ڈھانچہ کے معاملے میں گجرات آج پورے ہندوستان میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں نہ صرف سانند تعلقہ، کلول اسمبلی حلقہ اور گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں بلکہ پورے گجرات میں ترقی ہوئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ مقامی باشندوں کی سہولت میں اضافہ کریں گے، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائیں گے اور روزگار، صنعت اور کاروبار کو ایک نیا فروغ دیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت ہند سانند میں 500 بستروں کا ایک جدید ترین ہسپتال بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ اسپتال سانند اور باولہ تعلقہ کے تمام شہریوں کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں کئی ٹرسٹ کے ہسپتال بھی بنائے جا رہے ہیں۔ حکومت ہند کلول تعلقہ میں 300 بستروں کا ایک سرکاری ہسپتال بھی تعمیر کر رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان تمام اسپتالوں کے بننے کے بعد کوئی بھی شخص اپنے گھر کے قریب صحت کی جدید سہولیات حاصل کر سکے گا۔
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پورے ملک کے ساتھ ساتھ گجرات بھی کافی ترقی کر رہا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے گرین انرجی پارک کا منصوبہ کچ میں، ایشیا کا سب سے بڑا گرین سٹی، دھولیرا اور بھارت کی دوسری سب سے طویل شاہراہ- سورت-چنئی ایکسپریس ہائی وے گجرات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد کو بین الاقوامی مالیاتی مرکز بنانے کے لیے گفٹ سٹی، احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین اور بھوج اور احمد آباد کے درمیان ریپڈ ریل شروع کی گئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان آج دوسرا سب سے بڑا سڑک نیٹ ورک، تیسرا سب سے بڑا میٹرو ریل نیٹ ورک اور دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ریل نیٹ ورک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں 136 وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں اور براڈ گیج نیٹ ورک کے 97 فیصد کی برقی کاری مکمل ہو چکی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک میں 60 فیصد اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد تمام حکومتوں کے 70 سالوں کے مقابلے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کے 10 سالوں میں زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے دور میں چار لین والی شاہراہوں کی لمبائی میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے، روزانہ 36.5 کلومیٹر ہائی ویز بن رہی ہیں، اور آج ملک میں 157 ہوائی اڈے ہیں۔
*****
U.No:8263
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2111225)
Visitor Counter : 29