اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وکاس اقلیتی برادریوں کی ترقی پر مرکوز ہے

Posted On: 12 MAR 2025 5:26PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت نے پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) شروع کیا ہے جو وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے جس میں پانچ سابقہ ​​اسکیموں مثلاً ’سیکھو اور کماؤ‘، ’نئی منزل‘، ’نئی روشنی‘، ’ہماری دھروہر‘ اور ’یو ایس ٹی ٹی اے ڈی‘ کو ہم آہنگ کیا جاتا ہے اور مہارت کی ترقی کے ذریعے چھ مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

بیداری مہم چھ مرکزی نامزد اقلیتی برادریوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وزارت کی تشہیر سمیت ترقیاتی اسکیموں کی تحقیق/ مطالعہ، نگرانی اور تشخیص کی اسکیم کے تحت چلائی جاتی ہے۔ حکومت نے ملک بھر میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، ایف ایم چینلوں کے ذریعے اقلیتوں کے لیے فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ملٹی میڈیا مہم چلائی ہے۔ وزارت کی مختلف اسکیموں/ پروگراموں پر جیبی کتابچے اور پمفلٹ ہندی، انگریزی، اردو اور دیگر علاقائی زبانوں میں شائع کیے جاتے ہیں۔ عوام بالخصوص اقلیتی برادریوں تک براہ راست پہنچنے اور ان میں بیداری پھیلانے کے لیے مختلف مقامات پر ’ہنر ہاٹ‘ / ’لوک سموردھن پرو‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت اس وزارت کی طرف سے لاگو کی جانے والی اسکیموں/ پروگراموں کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے اور اسکیموں/ پروگراموں کے بارے میں رائے دینے کے لیے پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے) کے ذریعے ورکشاپ/ سیمیناروں کے انعقاد کی بھی حمایت کرتی ہے۔

اقلیتی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

12-03-2025

U: 8232

 


(Release ID: 2110988) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Punjabi