شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
این ای آر کے لیے صلاحیت سازی کی اسکیم
Posted On:
12 MAR 2025 1:45PM by PIB Delhi
ہنر مندی کی ترقی اور آنترپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نے اطلاع دی ہے کہ وزارت برائے شمال مشرقی علاقہ کی ترقی سے منتقلی کے تحت صلاحیت سازی اور تکنیکی معاونت اسکیم کے نفاذ کے لیے 25 کروڑ روپے کی رقم ان کو منظور کی گئی ہے۔
وزارت برائے ہنر مندی کی ترقی اور آنترپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) 2015 سے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت نوجوانوں کو ملک بھر میں بشمول آسام کے صلاحیت سازی کی تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کی روزگار کی صلاحیت میں اضافہ ہو اور انہیں صنعت سے متعلق ہنر سے لیس کر کے روزگار کے مواقع تک رسائی حاصل ہو۔ تین مراحل کی کامیاب تکمیل کے بعد، پی ایم کے وی وائی 4.0 اس وقت ملک بھر میں بشمول آسام کے جاری ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت گزشتہ دو مالی سالوں میں آسام ریاست کو جاری کی گئی فنڈز کی تفصیلات 31.12.2024 تک درج ذیل ہیں:
(رقم روپے میں کروڑ)
ریاست
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25(موجودہ سال)
|
آسام
|
11.01
|
43.28
|
15.54
|
مزید براں، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت آسام میں اب تک کی پیشرفت 31.12.2024 تک درج ذیل ہے:
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت آسام میں پیشرفت (آغاز سے اب تک)
|
ورژنز
|
اندراج
|
تربیت یافتہ / اورینٹڈ
|
اندازہ لگایا
|
تصدیق شدہ
|
اطلاع دی گئی
|
پی ایم کے وی وائی 1.0
|
33,408
|
33,408
|
32,395
|
19,668
|
3,694
|
پی ایم کے وی وائی 2.0
|
6,69,154
|
6,54,610
|
5,32,501
|
4,93,270
|
60,808
|
پی ایم کے وی وائی 3.0
|
35,476
|
32,722
|
24,088
|
20,237
|
2,755
|
پی ایم کے وی وائی 4.0
|
1,46,012
|
1,07,966
|
61,416
|
57,456
|
*
|
میزان
|
8,84,050
|
8,28,706
|
6,50,400
|
5,90,631
|
67,257
|
59.60 کروڑ روپے کی لاگت والے کل 38 پروجیکٹس، جو شمال مشرقی علاقے کے لیے ہنر مندی کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر سے متعلق ہیں، کو شمال مشرقی علاقے میں شمال مشرقی کونسل نے منظوری دی تھی۔
یہ اطلاع شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجمدار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :8216 )
(Release ID: 2110898)
Visitor Counter : 9