مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
غیر ضروری کالز اور ایس ایم ایس کی جانچ/کنٹرول کرنا
Posted On:
12 MAR 2025 1:43PM by PIB Delhi
مواصلات اور دیہی ترقیات کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ غیر ضروری کالز اور ایس ایم ایس جنہیں غیر مطلوبہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کے ذریعے ریگولیٹ کیے جاتے ہیں ۔ ٹی آر اے آئی نے ٹیلی کمیونیکیشنز کمرشیل کمیونیکیشنز کنزیومرز پریفرینس ریگولیشنز ، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر-2018) جاری کیا ہے ،جو یو سی سی سے متعلق ہے ۔ ٹی آر اے آئی نے ٹی سی سی سی پی آر-2018 میں ترمیم مورخہ 12 فروری 2025 کو جاری کی ہے ۔ ٹی سی سی سی پی آر-2018 کے ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ضوابط کی دفعات کے نفاذ کے لیے کئی ہدایات دی گئی ہیں ۔ ٹی سی سی سی پی آر-2018 اور ہدایات میں تجاویز درج ذیل ہیں:
- کمرشیل کمیونیکیشن کے لیے ترجیحات درج کرنا، جہاں شارٹ کوڈ 1909 پر ایس ایم ایس بھیج کر اور 1909 پر کال کرکے ٹیلی کام سبسکرائبر تمام کمرشیل کمیونیکیشنز کو بلاک کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے یا ترجیحی زمروں کے مطابق منتخب طور پر کمرشیل کمیونیکیشنز کو بلاک کر سکتا ہے اور موبائل ایپ کے ذریعے یو سی سی بھیجنے والوں کے خلاف شکایت درج کر سکتا ہے۔
- ٹی سی سی سی پی آر-2018 کی خلاف ورزی پر رجسٹرڈ اداروں اور ٹیلی مارکیٹنگ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنا ۔
- iii. غیر رجسٹرڈ ٹیلی مارکیٹر (یو ٹی ایم) کے خلاف کارروائی جیسے کہ انتباہ دینا ، انہیں یوزج کیپ کے تحت رکھنا یا بار بار خلاف ورزیوں کی صورت میں منقطع کرنا ۔
- iv. یو سی سی کو روکنے میں ناکامی پر رسائی فراہم کرنے والوں کے خلاف مالیاتی جرمانہ(ایف ڈیز) عائد کرنا۔
*********************
(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)
UR-8182
(Release ID: 2110751)
Visitor Counter : 20