خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
نیویارک میں شروع ہونے والے یو این سی ایس ڈبلیو کے 69ویں اجلاس میں ہندوستان کی شرکت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر نے یو این سی ایس ڈبلیو میں خواتین اور لڑکیوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے حکومت ہند کے اقدامات پر قومی بیان دیا
خواتین اور بچوں کی بہبود کے لیے عزم کو مضبوط کرنا: خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی کا قومی بیان
Posted On:
12 MAR 2025 11:47AM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی (ڈبلیو سی ڈی) کی مرکزی وزیر،محترمہ انّ پورنا دیوی،کی قیادت میں حکومت ہند کے ایک وفد نے خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن کے 69ویں اجلاس میں شرکت کی، جس کی شروعات 10 مارچ 2025 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔
محترمہ انّ پورنا دیوی نے کل امریکہ کے نیویارک میں وقت کے مطابق وزارتی فورم میں ہندوستان کا قومی بیان دیا۔ انھوں نے صنفی مساوات پر تشویش کے12 اہم شعبوں کو حل کرتے ہوئے ہندوستان کی پیشرفت، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تبدیلی لانے والی ’حکومت کی مشترکہ‘ اور ’ معاشرے کی مشترکہ‘ کوششوں کانقطہ نظر شامل ہے، پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے فلیگ شپ اسکیموں کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی جس نے خواتین اور بچوں کے لیے صحت، غذائیت، تعلیم اور معاشی مواقع کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے حکومت ہند کی غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور وزارتی گول میز میں حصہ لیتے ہوئے، صنفی مساوات اور خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے:بیجنگ پلیٹ فارم فار ایکشن کے نفاذ کے لیے دوبارہ عہد کرنا، وسائل فراہم کرنا اور اس میں تیزی لانا، اس کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر بھی قومی طریقہ کار پر ترجیحی موضوع سے خطاب کیا۔
مضبوط نفاذ اور رسائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر عورت اور لڑکی کو ان کے حقوق اور اختیارات تک رسائی حاصل ہو۔
وزیر موصوف نے کہا ’’خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود ہماری قوم کی ترقی کا محورہے۔ ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کے ذریعے، ہم ایک ایسے مستقبل کی طرف کام کر رہے ہیں جہاں ہر عورت بااختیار ہو اور ہر بچے کی پرورش محفوظ اور معاون ماحول میں ہو۔’’
اس سیشن میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک، بین حکومتی تنظیموں، نجی شعبے، فلاحی کام کرنے والے حضرات، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی، خواتین کے اجتماعات اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
69 ویں سی ایس ڈبلیو اجلاس میں، وزیر موصوف نے سماجی مساوات اور صنفی مساوات پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے محترمہ میلروس کرمینٹی (سیرا لیون)، جناب صادق ایس صفوف (ازبیکستان)، ڈاکٹر وندھیا پرساد(گیانا) اور محترمہ انتونیا اوریلانا گواریلو (چلی) کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔


سی ایس ڈبلیو ایک عالمی بین حکومتی ادارہ ہے، جو خصوصی طور پر صنفی مساوات کے فروغ، حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کا ایک فنکشنل کمیشن ہے، جس کا آئندہ اجلاس 10 سے 21 مارچ 2025 تک منعقد ہوگا۔
*********************
(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)
UR-8179
(Release ID: 2110679)
Visitor Counter : 25