صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے پنجاب یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 12 MAR 2025 12:30PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 مارچ 2025) چنڈی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کے تقسیم   اسناد کی تقریب میں شرکت کی۔

1.jpg

اس موقع پر صدر جمہوریہ  نے کہا کہ گزشتہ 140 برسوں  میں پنجاب یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ترقی کی ہے۔ اس یونیورسٹی نے علمی، کھیل، تحقیقی اور ثقافتی میدانوں میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس یونیورسٹی نے 17 مرتبہ مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی جیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی لگن اور عزم کا واضح  ثبوت ہے۔ اس یونیورسٹی کے طلباء منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے 2024 پیرس اولمپکس میں تمغے جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

2.jpg

صدر جمہوریہ  نے تعلیم اور صنعتی روابط کو فروغ دینے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کی ستائش کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی اور صنعت کے ربط اور مستقبل کی تیاری پر مزید کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے مضامین ایپلیکیشن پر مبنی تعلیم ہونے چاہئیں۔ تعلیم کو طالب علموں کی زندگی کے سفر میں مدد کرنی چاہیے۔ آنے والا وقت مشکل ہوگا اور مسابقتی جذبہ بڑھتا رہے گا۔ لہذا، یہ ضروری ہے کہ ہر طالب علم کے پاس مثبت فکر ہو اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید مہارت ہو۔ ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کا علم حاصل کرنا اور مسلسل ترقی کرنا اور ان کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت کامیابی کے لیے ضروری ہوگی۔

 

3.jpg

صدرجمہوریہ نے طلباء سے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ انہیں اس باوقار یونیورسٹی میں پڑھنے کا موقع ملا۔ اس یونیورسٹی نے معاشرے کو صدر، وزیر اعظم، نوبیل انعام یافتہ شخصیات سے لے کر رہنما اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات فراہم کرنے والی بہت سی عظیم شخصیات دی ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس وراثت کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی کوششوں اور بصیرت افروز سوچ کے ذریعے اپنے خوابوں کی تعبیر کے ساتھ معاشرے، قوم اور دنیا کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

4.jpg

 

5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2025/mar/doc2025312519101.pdf

***

ش ح۔ ک ا۔ ص ج

U.NO.8183


(Release ID: 2110669) Visitor Counter : 25