وزارت اطلاعات ونشریات

ایسپورٹس ٹورنامنٹ


گیمرز کے لیے زبردست رزم گاہ

Posted On: 11 MAR 2025 6:51PM by PIB Delhi

تعارف

ایسپورٹس چیمپیئن شپ بھارت کے تیزی سے پھیلتے ہوئے ایسپورٹس منظر نامے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، جس میں چوٹی کے کھلاڑیوں کو اعلی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے متحد کیا جاتا ہے۔ ایسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا (ای ایس ایف آئی) کے زیر اہتمام ایسپورٹس چیمپیئن شپ 2025 ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا ایک اہم جزو ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے یہ ایک غیر معمولی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے جس سے جدت طرازی کو ظاہر کرنے، ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور بھارت میں ایسپورٹس کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے۔

ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) اپنے پہلے ایڈیشن میں ایک منفرد ہب اینڈ اسپوک پلیٹ فارم ہے جو پورے میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) سیکٹر کی ہم آہنگی کے لیے تیار ہے۔ یہ ایونٹ ایک اہم عالمی ایونٹ ہے جس کا مقصد عالمی ایم اینڈ ای انڈسٹری کی توجہ کو بھارت میں لانا اور اسے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ بھارتی ایم اینڈ ای سیکٹر سے جوڑنا ہے۔

یہ تقریب یکم سے 4 مئی 2025 تک ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈن میں منعقد ہوگی۔ براڈکاسٹنگ اینڈ انفوٹینمنٹ، اے وی جی سی-ایکس آر، ڈیجیٹل میڈیا اینڈ انوویشن اور فلمز-ویوز چار اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت کی تفریحی صنعت کے مستقبل کے اظہار کے لیے رہ نماؤں، تخلیق کاروں اور تکنیکی ماہرین کو یکجا کریں گے۔

ایسپورٹس پلر 2 کا ایک اہم جزو ہے:  ویوز کا اے وی جی سی-ایکس آر (اینی میشن، وژوئل ایفیکٹس، گیمنگ، اور کامکس - ایکسٹینڈڈ رئیلٹی)۔  15.02.2025 تک، مجموعی طور پر 35،008 شرکا نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے۔ ای فٹ بال اور ورلڈ کرکٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو سی سی) پر مشتمل ایسپورٹس مقابلوں کا انعقاد گروپوں میں کیا جاتا ہے، یہ دل چسپ میچ اپ پیش کرتا ہے، جس میں حتمی چیمپیئن کو ویوز میں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

ٹائم لائن

ویوز ایسپورٹس چیمپیئن شپ 2025 (WESC2025) میں چار آن لائن کوالیفائنگ مراحل شامل ہیں، جن میں سے ای فٹ بال اور ورلڈ کرکٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو سی سی) کے مراحل پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔ ہر مرحلے کے فاتح اب گرینڈ فائنل میں حصہ لیں گے، جو ای ایس ایف آئی کے فیصلے کے مطابق آن لائن یا آف لائن ہوسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مرھلہ 1 سے ای فٹ بال کے فاتح پون کمپیلی (عرف ’’مسٹر ٹام بوائے‘‘) پہلے ہی جیت کے مدعی ہیں اور ایشین ایسپورٹس گیمز 2024 (AEG2024) میں ای فٹ بال سیگمنٹ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ گرینڈ فائنل حتمی چیمپیئن کا تعین کرنے کے لیے آخری ایونٹ ہے۔

* ای ایس ایف آئی کو حسب ضرورت ٹورنامنٹ فارمیٹ میں ترمیم کرنے کی صوابدید  حاصل ہے۔

ہدایات

شرکا نے رجسٹریشن کے دوران حسب ذیل ہدایات پر عمل کیا ہے اور پورے ٹورنامنٹ کے دوران ان پر عمل کرنا جاری رکھیں گے:

انعامات

ڈبلیو ای ایس سی 25 ٹورنامنٹ میں ہر مرحلے کی فاتح ٹیمیں مرکزی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ انعام اور شرکت کے بارے میں مندرجہ ذیل نکات اہم ہیں:

  1. مرکزی  ایونٹ کے لیے اہلیت:  ہر مرحلے کے فاتحین کو ای ایس ایف آئی کے ذریعے مقرر کردہ مخصوص تاریخ تک اپنی دستیابی اور شرکت کی تصدیق کرنی ہوگی، ای ایس ایف آئی کے ذریعے لازمی کسی بھی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے۔ اگر جیتنے والے حصہ لینے سے قاصر ہوئے  تو اگلی بہترین رینکنگ والی ٹیم یا کھلاڑی ان کی جگہ لے گا۔

  2. ڈبلیو ای ایس سی 25 سے آگے کے مواقع:  جیتنے والی ٹیم یا کھلاڑی کو ای ایس ایف آئی کی طرف سے مناسب سمجھے جانے پر گھریلو اور بین الاقوامی دونوں طرح کے اضافی ایسپورٹس ایونٹس میں حصہ لینے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

  3. کوچنگ اور ٹریننگ:  جیتنے والے کھلاڑیوں یا ٹیموں کو ای ایس ایف آئی کے ذریعے منعقدہ کوچنگ یا ٹریننگ سیشن کے لیے دستیاب ہونا چاہیے۔

  4. اضافی ایونٹ کے مواقع:  جیتنے والی ٹیموں یا کھلاڑیوں کو ای ایس ایف آئی کی صوابدید پر بھارت اور بین الاقوامی سطح پر دیگر ایسپورٹس ایونٹس میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا جاسکتا ہے۔

ڈبلیو ای ایس سی 2025 کے لیے ہر مرحلے کے فاتحین جو مرکزی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گے ، ان کے ہوائی ٹکٹ، بورڈنگ اور ایونٹ کے لیے رہائش کا مصارف دیے جائیں گے۔

اختتامیہ

ایسپورٹس چیمپیئن شپ بھارت کے بڑھتے ہوئے ایسپورٹس منظر نامے میں ایک اہم قدم ہے، جو جدت طرازی اور ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ مسابقت کا امتزاج ہے۔ ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کے ایک حصے کے طور پر، یہ عالمی ایسپورٹس منظر نامے میں بھارت کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ شرکا کے لیے دل چسپ مواقع کے ساتھ، ڈبلیو ای ایس سی 25 ایسپورٹس چیمپیئنز کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرنے اور بھارت میں تفریحی صنعت کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے تیار ہے۔

حوالے

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 8154


(Release ID: 2110501) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada