وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی اور اقتصادی تعاون کے لئے 18.02.2025 کو ہندوستان کی وزارت خزانہ اور مملکت قطر کے ذریعہ دستخط شدہ مفاہمت نامے (ایم او یو) کو منظوری


مفاہمت نامے کا مقصد اقتصادی پالیسیوں ، مالیاتی آلات کے استعمال ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے

Posted On: 11 MAR 2025 3:25PM by PIB Delhi

دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، جمہوریہ ہند کی وزارت خزانہ (ایم او ایف) اور مملکت قطر کی وزارت خزانہ کے درمیان 18.02.2025 کو مملکت قطر کے عزت مآب امیر کے دورۂ ہند کے دوران مالی اور اقتصادی تعاون سے متعلق مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے  تھے۔

ایم او یو پر وزارت دفاع کے اقتصادی امور کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب بلدیو پروشرتھا اور مملکت قطر کے سفیر جناب محمد حسن جابر الجابر نے 5 مارچ 2025 کو نئی دہلی میں دستخط کیے تھے ۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد اقتصادی پالیسیوں ، مالیاتی آلات کے استعمال ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ یہ تعاون قطر کے ساتھ باہمی فائدہ مند اور کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو ادارہ جاتی شکل دے گا۔ توقع ہے کہ اس مفاہمت نامے سے دونوں ممالک میں نئے اور ابھرتے ہوئے شعبے اور سرمایہ کاری کے مواقع دریافت ہوں گے۔

یہ مفاہمت نامہ دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کا عکاس ہے۔ دونوں ممالک کی وزارتیں اپنے درمیان مشترکہ تعاون کے ماڈلز اور شعبوں کو فروغ دیں گی، جیسے ماہرین کے ورکشاپوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد؛ مشترکہ کام کے شعبوں میں دستاویزی اور تکنیکی معلومات کا تبادلہ اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان بات چیت کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھنا۔

یہ مفاہمت نامہ دونوں فریقوں کے مل جل کر کام کرنے اور سرمایہ کاری  اور ترقی کے نئے مواقع کھولنے کے عزم کا عکاس ہے۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8114


(Release ID: 2110443) Visitor Counter : 15