وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن ہومیوپیتھی اور ایڈمس یونیورسٹی نے ہومیوپیتھی کی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


یہ بین موضوعاتی تحقیق کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل  ہے، جس سے علم کے تبادلے اور باہمی تعاون کے ذریعے ہومیوپیتھی میں سائنسی ترقی کی راہ ہموار ہوگی

Posted On: 11 MAR 2025 3:26PM by PIB Delhi

سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) نئی دہلی اور ایڈمس یونیورسٹی ، کولکاتہ نے ہومیوپیتھی کے شعبے میں تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر باضابطہ طور پر یکم مارچ 2025 کو ڈاکٹر سبھاش کوشک ، ڈائریکٹر جنرل ، سی سی آر ایچ ، اور پروفیسر سورنجن داس ، وائس چانسلر ، ایڈمس یونیورسٹی نے نوبل انعام یافتہ سر گریگوری پال ونٹر اور ڈاکٹر سمیت رے ، چانسلر ، ایڈمس یونیورسٹی کولکاتہ کی باوقار موجودگی میں دستخط کیے تھے۔

یہ مفاہمت نامہ بین موضوعاتی تحقیق کی سمت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے علم کے تبادلے اور باہمی تعاون سے متعلق اقدامات کے ذریعے ہومیوپیتھی میں سائنسی ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ یہ متبادل طب میں اختراع اور ثبوت پر مبنی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

توقع ہے کہ اس شراکت داری سے تعلیمی تعلقات کو تقویت ملے گی، مشترکہ تحقیقی منصوبوں کو سہولت ملے گی  اور مرکزی دھارے کے حفظان صحت کے نظام میں ہومیوپیتھی کی وسیع تر قبولیت اور انضمام میں مدد ملے گی۔

سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) وزارت آیوش، حکومت ہند کے زیراہتمام ایک اعلیٰ تحقیقی ادارہ ہے، جو ہومیوپیتھی کے شعبے میں بنیادی تحقیق کا کام کرتا ہے۔ کونسل مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے اہتمام کے لیے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8111


(Release ID: 2110364) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil