ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:ٹیکسٹائل پارکس میں5 ایف ویژن

Posted On: 11 MAR 2025 12:17PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل صنعت کی پوری ویلیو چین کے لیے مربوط بڑے پیمانے اور جدید صنعتی بنیادی ڈھانچے کی سہولت کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے2021-22 سے 2027-28 کی مدت کے لیے4,445 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ گرین فیلڈ/براؤن فیلڈ سائٹس میں7 (سیون) پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل (پی ایم متر)پارکس کے قیام کو منظوری دی ہے۔  حکومت نے 7 مقامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جن میں تمل ناڈو (ویرودھ نگر)، تلنگانہ (ورنگل)، گجرات (نوساری)، کرناٹک (کلبرگی)، مدھیہ پردیش (دھار)، اتر پردیش (لکھنؤ) اور مہاراشٹر میں (امراوتی) شامل ہیں، جہاں پی ایم متر پارکس کے قائم کیے جائیں گے۔  پی ایم متر پارکس5ایف نظریے ، یعنی کھیت سے  کپڑا، کپڑے سے فیکٹری، فیکٹری سے فیشن، فیش سے  بیرون ملک کے نظریے کے ساتھ  ملبوسات کی تیاری کے لیے کتائی، بنائی ، پروسیسنگ اور پرنٹنگ سے لے کر مربوط ٹیکسٹائل ویلیو چین  تشکیل دینے کا موقع فراہم کریں گے۔

ایک بار مکمل ہونے کے بعد ، یہ توقع کی جاتی ہے کہ ہر پی ایم متر پارک کتائی، بنائی ، پروسیسنگ، پرنٹنگ، گارمنٹ اور لوازمات کی مینوفیکچرنگ سمیت ٹیکسٹائل ویلیو چین کے تمام عناصر میں 3 لاکھ (براہ راست/بالواسطہ) روزگار پیدا کرے گا ۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

********

ش ح۔ا ع خ۔ن ع

U-8090


(Release ID: 2110169) Visitor Counter : 40
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil