کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹریٹیڈ مائن واٹر کا پائیدار اور محفوظ استعمال

Posted On: 10 MAR 2025 3:45PM by PIB Delhi

کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے تحریری جواب  میں بتایا کہ کوئلے کی وزارت، کوئلے اور لگنائٹ کی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یوز) یعنی کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) اور سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) کے ذریعے متعلقہ ماحولیاتی اور پانی کے تحفظ کے رہنما اصولوں کے مطابق پینے کے پانی، آبپاشی اور صنعتی مقاصد کے لیے کانوں کے صاف شدہ پانی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ فائدہ مند استعمال کی خاطر کانوں کے صاف شدہ پانی کا معیار ماحولیاتی تحفظ ایکٹ، 1986، پانی (آلودگی کا انسداد اور کنٹرول) ایکٹ 1974، اور مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) اور متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات سے رہنمائی لی جاتی ہے۔ مزید برآں، کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یوز نے مختلف مقاصد کے لیے کان کے صاف شدہ پانی کے محفوظ اور موثر استعمال کو یقینی بنانے کے واسطے اپنے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار وضع کیے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ پینے کے مقاصد کے لئے فراہم کردہ کانوں کا صاف شدہ پانی صحت اور حفاظت کے معیار پر پورا اترے، کوالٹی کنٹرول کے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں، بشمول ٹریٹڈ مائن کے پانی کی جانچ وقتا فوقتا تسلیم شدہ لیبارٹریوں کے ذریعہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس آئی ایس 10500:2012)، سنٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی (سی جی ڈبلیو اے) اور دیگر قابل اطلاق معیارات کے ذریعہ تجویز کردہ پیرامیٹرز کے مطابق کی جاتی ہے۔ سپلائی سے پہلے تلچھٹ، فلٹریشن، اور جراثیم کشی جیسے مناسب معالجاتی عمل کا اطلاق کیا جاتا ہے۔
جھارکھنڈ سمیت کوئلے اور لگنائٹ کی کان کنی کی تمام ریاستوں میں کان کے پانی کے نظم کے اقدامات کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یو نے کانوں کے پانی کو عوامی استعمال، آبپاشی اور صنعتی مقاصد کے لیے فائدہ مند استعمال کے لیے منصوبے شروع کیے ہیں۔ جھارکھنڈ میں، سنٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل)، بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) اور ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) کے کمانڈ علاقوں میں واقع دیہاتوں کو فائدہ پہنچانے کے واسطے کان کے پانی کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے حکومت جھارکھنڈ اور کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

********

ش ح۔ م ش ع۔ ج

Uno-8055


(Release ID: 2110004)