اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

لیبر فورس میں اقلیتی برادریوں کی خواتین کی شرکت میں اضافہ

Posted On: 10 MAR 2025 3:40PM by PIB Delhi

اقلیتی   اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر  جناب کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایاکہ تمام بھارت کی لیبر فورس شرکت کی شرح - جو کہ آبادی میں کام کرنے والے، کام کی تلاش کرنے والے یا کام کے لیے دستیاب افراد کے فیصد کے طور پر بیان کی جاتی ہے - مختلف اہم مذہبی گروپوں میں خواتین کے لیے، جیسا کہ پیریاڈک لیبر فورس سروے(پی ایل ایف ایس) کے مطابق جو نیشنل اسٹیٹسٹیکل آفس (این ایس او)، وزارت شماریات اور پروگرام نفاذ نے 22-2021، 23-2022 اور 24-2023 کے دوران کیا، مندرجہ ذیل ہیں، جس سے اقلیتی کمیونٹیز کے لیے اس شرح میں تدریجی اضافہ ظاہر ہو رہا ہے۔

 

مذہبی گروپ

پی ایل ایف ایس 2021-22

پی ایل ایف ایس 2022-23

پی ایل ایف ایس 2023-24

ہندومت

26.1

30.5

33.3

اسلام

15.0

14.2

21.4

عیسائیت

34.2

35.1

38.3

سکھ  

19.8

23.5

26.7

تمام

24.8

27.8

31.7

 

 

 

پردھان منتری وراثت کا سنوردھن (پی ایم وکاس) وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے جو چھ اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے، جس میں فروغ ہنرمندی کی ترقی، اسکول چھوڑنے والے بچوں کے لیے تعلیمی معاونت  اور خواتین پر خاص توجہ مرکوز کی جاتی ہے، بالخصوص  کاروباریت اور قیادت کے شعبے کے ذریعے۔ یہ اسکیم وزارت کی پانچ سابقہ اسکیموں  یعنی سیکھو اور کماؤ، روایتی فنون و دستکاری میں ہنرمندی  اور تربیت  کا اپ گریڈیشن  (یو ایس ٹی ٹی اے ڈی)، ہماری دھروہَر، نئی روشنی اور نئی منزل کو   یکجا کرتی ہے ۔

سیکھو اور کماؤ اسکیم، جو 15-2014 میں شروع ہوئی، اقلیتی نوجوانوں (14سے45 سال) کی مہارت کو مختلف جدید / روایتی مہارتوں میں اپ گریڈ کرنے کے لیے تھی، جو ان کی تعلیمی قابلیت، موجودہ معاشی رجحانات اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہو، تاکہ وہ خودکےلئےمناسب روزگار حاصل کر سکیں یا خود روزگار کے لیے موزوں مہارت حاصل کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت، 2.69 لاکھ سے زیادہ خواتین کو تربیت دی گئی، جو کل مستفیدین کا 57.64فیصد ہے۔

یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اسکیم 2015 میں شروع ہوئی اور اس کا مقصد ماہر دستکاروں / کاریگروں کی روایتی مہارتوں کو بہتر بنانا تھا۔ اس اسکیم کے تحت، 19,255 خواتین کو تربیت دی گئی، جو کل مستفیدین کا 89.10فیصد ہے۔

نئی منزل اسکیم 2014-15 سے 21-2020تک نافذ کی گئی، جس کا مقصد ان اقلیتی نوجوانوں کو فائدہ پہنچانا تھا جن کے پاس اسکول چھوڑنے کا رسمی سرٹیفکیٹ نہیں تھا۔ اس اسکیم میں رسمی تعلیم (کلاس VIII یا X) اور مہارتوں کا مجموعہ فراہم کیا گیا اور اس کے ذریعے مستفیدین کو بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد دی گئی۔ اس اسکیم کے تحت، 54,233 خواتین کو تربیت دی گئی، جو کل مستفیدین کا 54.94فیصد ہے۔

************

ش ح ۔   م م  ۔  م  ص

 (U :  8060   )


(Release ID: 2109946) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil