اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

سال2011 کی مردم شماری میں مسلمانوں میں خواندگی کی شرح میں 9.4 فیصد پوائنٹس کااضافہ

Posted On: 10 MAR 2025 3:41PM by PIB Delhi

اقلیتی  اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ سال2011 کی مردم شماری کے مطابق، 7 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مسلمانوں میں خواندگی کی شرح 68.5فیصد تھی، جبکہ اسی عمر گروپ کے لیے تمام بھارت کی خواندگی کی شرح 73.0فیصد تھی۔ اس کے مطابق، مسلمانوں میں خواندگی کی شرح 2001 کی مردم شماری کے مقابلے میں 9.4 فیصد پوائنٹس بڑھ چکی ہے۔ 2001 کی مردم شماری کے مطابق، 7 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مسلمانوں میں خواندگی کی شرح 59.1فیصد تھی، جبکہ اسی عمر گروپ کے لیے بھارت کی تمام سطح پر خواندگی کی شرح 64.8فیصد تھی۔

وزارتی رپورٹ، پیریاڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس)، 24-2023 کے مطابق، 7 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مسلمانوں میں خواندگی کی شرح 79.5فیصد تھی، جبکہ اسی عمر گروپ کے لیے تمام مذاہب کی خواندگی کی شرح 80.9فیصد تھی۔

اقلیتی امور کی وزارت کا مقصد چھ اقلیتی برادریوں یعنی بدھسٹ، عیسائی، جین، مسلمان، پارسی اور سکھوں کی فلاح و بہبود اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پالیسیوں، اسکیموں اور پروگراموں کی تشکیل کرنا ہے۔ وزارت نے اقلیتی برادریوں کی ترقی کے لیے ایک کثیرجہتی حکمت عملی اپنائی ہے جس میں تعلیمی خودمختاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اقتصادی خودمختاری، خصوصی ضروریات کی تکمیل  اور اقلیتی اداروں کو مستحکم کرنے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

************

ش ح ۔   م م  ۔  م  ص

 (U :    8059 )


(Release ID: 2109918) Visitor Counter : 19


Read this release in: Hindi , Tamil , Bengali , English