محنت اور روزگار کی وزارت
ملازمین کی پنشن۱ سکیم (ای پی ایس95-)کے تحت فوائد
Posted On:
10 MAR 2025 2:47PM by PIB Delhi
یہ بات محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایمپلائیز پنشن اسکیم (ای پی ایس95-)ہنگامی حالات کے وسیع دائرہ کار پر مشتمل جامع فوائد فراہم کرتی ہے، جو اراکین اور ان کے خاندانوں کےبڑھاپے کے دوران سماجی تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ای پی ایس کے تحت دستیاب پنشن اور نکالنے کے فوائد کے مختلف زمرے درج ذیل ہیں:
- 58 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پر ممبر پنشن۔
- 50 سال کی عمر سے ابتدائی ممبر پنشن۔
- سروس کے دوران مستقل اور مکمل معذوری پر معذوری پنشن۔
- ممبر یا پنشنر کی موت پر بیوہ/رانڈ پنشن۔
- ممبر کی موت پر 25 سال کی عمر تک ایک وقت میں 2 بچوں کے لیے چائلڈ پنشن۔
- یتیم پنشن ایک وقت میں 2 یتیموں کو 25 سال کی عمر تک ممبر کی موت پر جب شریک حیات نہ ہو یا شریک حیات کی موت پر۔
- معذور بچے/یتیم کی پوری زندگی کے لیے معذور بچہ/یتیم پنشن۔
- نامزد پنشن ممبر کی موت پر اور تاحیات کسی ایسے فرد کو ادا کی جاتی ہے جسے ممبر کے ذریعہ نامزد کیا گیا ہو اگر کوئی خاندان نہ ہو جیسا کہ ای پی ایس ، 1995 کے تحت بیان کیا گیا ہے۔
- ممبر کی موت پر منحصر والد/ماں کو پنشن، بشرطیکہ ممبر کا کوئی کنبہ یا نامزد نہ ہو۔
- سروس سے اخراج یا ریٹائرمنٹ پر واپسی کے فوائد، بشرطیکہ ممبر نے پنشن کے لیے اہل خدمت پیش نہ کی ہو۔
ایمپلائز پنشن اسکیم (ای پی ایس-95) کے تحت فوائد حاصل کرنے والے پنشن یافتگان کی کل تعداد کی سال وار تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
سا ل
|
ای پی ایس95- کے تحت کل پنشنرز
|
2019-20
|
6682717
|
2020-21
|
6919823
|
2021-22
|
7273898
|
2022-23
|
7558913
|
2023-24
|
7849338
|
***
(ش ب-م ح-ع ر)
U-8039
(Release ID: 2109859)
Visitor Counter : 19