وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج کا دستہ بھارت اور کرغزستان کی مشترکہ اسپیشل فورسز مشق خنجر -12 کے لیے روانہ ہوا

Posted On: 09 MAR 2025 1:27PM by PIB Delhi

بھارت اور کرغزستان کی مشترکہ اسپیشل فورسز مشق خنجر -12کا بارہواں ایڈیشن 10 مارچ سے 23 مارچ 2025 کے دوران کرغزستان میں منعقد ہوگا۔ 2011 میں اپنے قیام کے بعد سے ، خنجر - کی مشق 12ایک سالانہ تربیتی پروگرام کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ بھارت اور کرغزستان کے درمیان متبادل مقامات پھلتے پھولتے اسٹریٹجک تعلقات کی منفرد جہت کے غماز ہیں۔ اس مشق کا آخری ایڈیشن جنوری 2024 میں بھارت میں منعقد کیا گیا تھا۔

بھارتی دستے کی نمائندگی پیراشوٹ رجمنٹ (اسپیشل فورسز) کے دستے کر رہے ہیں اور کرغیز دستے کی نمائندگی کرغیز اسکورپیئن بریگیڈ کر رہی ہے۔

اس مشق کا مقصد شہری اور پہاڑی علاقوں میں انسداد دہشت گردی اور اسپیشل فورسز کی کارروائیوں میں تجربات اور بہترین طور طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس مشق میں اسپیشل فورسز کی جدید مہارتوں کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں اسنیپنگ، پیچیدہ تعمیراتی مداخلت اور پہاڑی دستکاری شامل ہیں۔

کڑی  تربیت کے علاوہ اس مشق میں کرغیز تہوار نوروز منانے سمیت متحرک ثقافتی تبادلے بھی شامل ہوں گے۔ اس اشتراک سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ مشق دونوں فریقوں کو بین الاقوامی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خدشات کو دور کرتے ہوئے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ مشق خطے میں امن استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے بھارت اور کرغزستان کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 8013


(Release ID: 2109626) Visitor Counter : 50