امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے کوآپریٹو شوگر ملوں کے لیے موجودہ، گنے پر مبنی فیڈ اسٹاک ایتھنول پلانٹس کو ملٹی فیڈ اسٹاک پر مبنی پلانٹس میں تبدیل کرنے کی اسکیم کو  نوٹیفائی کیا

Posted On: 07 MAR 2025 5:52PM by PIB Delhi

کوآپریٹو شوگر ملوں کے لیے مالیاتی عملداری میں اضافہ اور بہتر نقد بہاؤ

حکومت ہند ایتھنول پلانٹس کو ملٹی فیڈ اسٹاک یونٹس میں تبدیل کرنے کے لیے سودی امداد فراہم کرکے کوآپریٹو شوگر ملز(سی ایس ایم ایس)  کی مدد کر رہی ہے۔

یہ تبدیلی سی ایس ایم ایس کو مکئی اور خراب شدہ غذائی اجناس(ڈی ایف جی) کو استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے، جو کہ سال بھر ایتھنول کی پیداوار اور بہتر کارکردگی کو یقینی بناتی ہے۔

یہ پہل ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول  (ای بی پی )پروگرام کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس کا ہدف 2025 تک پیٹرول کے ساتھ 20فیصد ایتھنول  کی ملاوٹ کرنا ہے۔

 

 

کوآپریٹو شوگر ملوں (سی ایس ایم ایس) کی سہولت کے لیے، حکومت ہند  کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے سی ایس ایم ایس کے لیے ایک اسکیم  نوٹیفائی کی ہے جس میں ان کے موجودہ گنے پر مبنی فیڈ اسٹاک ایتھنول پلانٹس کو ملٹی فیڈ اسٹاک پر مبنی پلانٹس میں تبدیل کرنے کے لیے ترمیم شدہ ایتھنول سود ی امدادی اسکیم کے تحت مکئی او ر خراب شدہ اناج  کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس ترمیم شدہ ایتھنول انٹرسٹ سبوینشن اسکیم کے تحت، حکومت کاروباریوں کو 6فیصد سالانہ یا بینکوں/مالیاتی اداروں کے ذریعے وصول کی جانے والی شرح سود کا 50فیصد، جو بھی کم ہوفراہم کر رہی ہے۔ یہ خرچ  پانچ برسوں کے لئے مرکزی حکومت برداشت کررہی ہے جس میں ایک سال کا مورٹوریم بھی شامل ہے۔

گنے کی پرائی(کرشنگ) کی مدت صرف ایک سال میں 4-5 ماہ تک محدود ہے جس کی وجہ سے شوگر ملیں محدود مدت تک ہی  کام کر سکتی ہیں۔ یہ  صورتحال ان کی مجموعی آپریشنل کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو مزید کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ کوآپریٹو شوگر ملز ( سی ایس ایم ایس) کے سال بھر کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے، ان کے موجودہ ایتھنول پلانٹس کو نئی ترمیم شدہ اسکیم کے تحت مکئی اور ڈی ایف جی جیسے اناج کے استعمال کے لیے ملٹی فیڈ اسٹاک پر مبنی پلانٹس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

ملٹی فیڈ اسٹاک پر مبنی پلانٹس میں تبدیلی نہ صرف  سی ایس ایم ایس کے موجودہ ایتھنول پلانٹس کو کام کرنے کے قابل بنائے گی جب چینی پر مبنی فیڈ اسٹاک ایتھنول کی پیداوار کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، بلکہ ان پلانٹس کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی۔ نتیجتاً ان کوآپریٹو ایتھنول پلانٹس کی مالی عملیت میں اضافہ ہوگا۔

حکومت ہند پورے ملک میں ایتھنول بلینڈیڈ ودھ پیٹرول (ای بی پی)  پروگرام کو نافذ کر رہی ہے۔ ای بی پی پروگرام کے تحت، حکومت نے 2025 تک پیٹرول کے ساتھ ایتھنول کی 20 فیصد ملاوٹ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت نے جولائی 2018 سے اپریل 2022 تک مختلف ایتھنول سود کی امدادی اسکیموں کو نوٹیفائی  کیا ہے۔

****

ش ح۔ م م۔ ج

Uno-7958


(Release ID: 2109310) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi