وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے بھارتی فوج کے لیے ٹی-72 ٹینکوں کے انجنوں کی خریداری کے لیے8 24  ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 07 MAR 2025 5:40PM by PIB Delhi


وزارت دفاع نے روسی فیڈریشن کی کمپنی روسوبورون ایکسپورٹ (آر او ای) کے ساتھ 248 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا ہے تاکہ ٹی-72 ٹینکوں کے لیے ایک ہزار ایچ پی  انجن خریدے جا سکیں، جو مکمل طور پر تشکیل شدہ، مکمل طور پر ناکڈ ڈاؤن اور سیمی ناکڈ ڈاؤن حالت میں ہوں گے۔

اس معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی او ٹی) بھی شامل ہے، جس کے تحت میسرز آر او ای سے میسرز آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ (ہیوی وہیکل فیکٹری)، آوادی، چنئی کو انجنوں کے انضمام اور بعد ازاں لائسنس یافتہ پروڈکشن کے لیے ٹیکنالوجی منتقل کی جائے گی تاکہ دفاعی شعبے میں "میک ان انڈیا" کے اقدام کو فروغ دیا جا سکے۔

ٹی- 72 بھارتی فوج کے ٹینک بیڑے کا مرکزی حصہ ہے، جو اس وقت 780 ایچ پی  انجن سے لیس ہے۔ ٹی-72 ٹینکوں کے موجودہ بیڑے کو 1000 ایچ پی  انجن سے لیس کرنے سے بھارتی فوج کی جنگی میدان میں نقل و حرکت اور حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

 

 

 

ش ح۔ م م۔ ج

Uno- 7956


(Release ID: 2109265) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil