امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امیت شاہ نے آج  کرناٹک کے بنگلورو  میں  شری   وشویش تیرتھ میموریل اسپتال کا افتتاح کیا


شری وشویش تیرتھ میموریل ہسپتال غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے مفت علاج کا جدید مرکز بن کر برسوں تک لوگوں کی خدمت کرے گا

پجاور مٹھ نے قومی یکجہتی سے لے کر اور جبری تبدیلی  مذہب کو روکنے سے لیکر رام مندر تحریک اور سناتن دھرم کی خدمت کرتے ہوئے  پورے ملک میں ایک قابل احترام مقام حاصل کیا ہے

آٹھ  سال کی عمر میں سنیاس لینے والے شری وشویش تیرتھ سوامی جی کی زندگی معاشرے، مذہب اور فرقے کے لیے وقف تھی

سوامی جی نے مذہبی تعلیمات کو جدید تعلیم کے ساتھ جوڑ ا اور اپنی پوری زندگی تعلیم، خدمت، صحت اور ویدوں  کو لوگوں تک پہنچانے میں  وقف کر دی

جنوبی ہندوستان میں ہندو سماج کو ذات پات میں تقسیم ہونے سے بچانے میں شری وشویش تیرتھ سوامی جی کا بہت بڑاتعاون تھا

عزت مآب  جناب  وشویش تیرتھ سوامی جی کے ذریعہ قائم  کردہ شری کرشنا سیواشرم ٹرسٹ  ہمیشہ  سے معاشرے کے غریب اور محروم لوگوں کی خدمت کے لئے خدمت  کرتا رہا ہے

Posted On: 07 MAR 2025 4:38PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی  جناب امیت شاہ نے آج کرناٹک کے بنگلورو میں شری وشویش تیرتھ میموریل اسپتال کا افتتاح کیا۔

اپنے خطاب میں، امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی   وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج بنگلورو، کرناٹک میں 2 ایکڑ اراضی پر 60 کروڑ روپے کی لاگت سے 150 بستروں پر مشتمل ملٹی اسپیشلٹی شری وشویش تیرتھ میموریل اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور نچلے طبقوں کے مفت علاج کا یہ جدید مرکز برسوں تک عوام کی خدمت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں 60 فیصد بستر غریبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور یہ سنٹر بہت سی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ شری کرشنا سیواشرم ٹرسٹ ہمیشہ معاشرے کے غریب اور محروم لوگوں کی خدمت کے لیے کام کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرسٹ قابل احترام شری وشویش تیرتھ سوامی جی نے قائم کیا تھا اور آج ان کے جانشین جناب  وشواپرسنتیرتھ سوامی جی اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شری کرشنا میڈیکل سنٹر، شری کرشنا آئی ہسپتال، ڈینٹل ہسپتال، شری وشوپرسنتیرتھ میموریل کلینک قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں تمام غریبوں کے لیے اس سے بہتر علاج کا کوئی مرکز نہیں ہو سکتا۔

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی  وزیر نے کہا کہ پجاور مٹھ نہ صرف کرناٹک اور جنوبی ہندوستان میں بلکہ پورے ہندوستان میں تمام خانقاہوں میں ایک ممتاز مٹھ ہے جو ایک روشنی کے ستون کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پجاواڑ مٹھ نے قومی اتحاد، جبری تبدیلی کی روک تھام، رام مندر تحریک اور ہندوتوا اور سناتن دھرم کے لیے جناب  وشویش تیرتھ سوامی جی کی طویل عرصے تک خدمت جاری رکھ کر جنوبی ہند سمیت پورے ملک میں ایک قابل احترام مقام حاصل کیا ہے۔ جناب  شاہ نے کہا کہ اُڈپی میں پجاور مٹھ آٹھ مٹھوں میں سے ایک ہے اور اس مٹھ نے بہت سے لوگوں کو جناب مدھواچاریہ جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے عقیدت کے راستے سے شری کرشن کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھایا ہے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ آج کے دور میں شری وشویش تیرتھ سوامی جی جیسا سنت  ملنا  بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی ہمیشہ سماج، مذہب اور فرقے کے لیے جیتے رہے اور 8 سال کی عمر میں سنیاس لے کر انہوں نے اپنی آٹھ دہائیوں کی زندگی روحانیت کے لیے وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی نہ صرف ہندو مذہب کی خدمت میں بلکہ سماج اور قوم کی خدمت میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2020 میں سوامی جی کو پدم وبھوشن سے نوازا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سوامی جی نے ہمیشہ قومی یکجہتی کے لیے سب سے آگے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی کا  جنوبی ہندوستان میں ہندو سماج کو ذات پات میں تقسیم ہونے سے بچانے میں بہت بڑا تعاون  رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی نے اپنی پوری زندگی تعلیم، خدمت، صحت اور ویدوں کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے وقف کر دی۔ جناب شاہ نے کہا کہ سوامی جی نے مذہبی تعلیم کو جدید تعلیم کے ساتھ جوڑنے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کی روایت آگے بڑھ رہی ہے اور ملک کو اُڈپی مٹھ سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر میں بھگوان رام کے پران پرتیشتھا کی تمام مذہبی رسومات میں پجاور مٹھ کا بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب شری نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے تو سوامی جی ان سنتوں میں سب سے نمایاں تھے جنہوں نے دہلی جا کر وزیر اعظم مودی کو آشیرواد دیا تھا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پچھلے 10 سالوں میں لوگوں کی صحت اور تندرستی پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان، فٹ انڈیا ابھیان، نیوٹریشن مشن، مشن اندردھنش، آیوشمان بھارت یوجنا اور جل جیون مشن ،سوستھ بھارت ابھیان کے مختلف حصے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے ذریعے صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، فٹنس کے ذریعے صحت کو مستقل بنایا جا سکتا ہے، غذائیت سے بھرپور اور متوازن خوراک ہی انسانی جسم کو صحت مند رکھ سکتی ہے۔جناب  شاہ نے کہا کہ مشن اندرا دھنش کے تحت تمام قسم کے ٹیکے لگائے گئے تھے، جل جیون مشن کے ذریعے ہر گھر کو فلورائیڈ سے پاک پانی فراہم کیا گیا تھا اور وزیر اعظم مودی کی جانب سے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 60 کروڑ لوگوں کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا تمام علاج مفت کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مذہبی اور رفاہی ادارے صحت مہم کو آگے نہیں بڑھائیں گے یہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آج سوامی جی کی یاد میں بنایا گیا یہ اسپتال سماج کو صحت مند رکھنے میں بڑا رول ادا کرے گا۔

******

U.No:7947

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2109176) Visitor Counter : 21