وزارت اطلاعات ونشریات

ٹروتھ ٹیل ہیکاتھون


اے آئی کی مدد سے غلط معلومات کا مقابلہ کرنا

Posted On: 07 MAR 2025 11:42AM by PIB Delhi

تعارف

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MTZA.png

کرئیٹ انڈیا چیلنج کے سیزن 1 کے حصہ کے طور پر ، لائیو نشریات کے دوران حقیقی وقت میں حقائق کی جانچ کے لیے اے آئی سے چلنے والے جدید ترین ٹولز تیار کرنے کے لیے ٹروتھ ٹیل ہیکاتھون ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سرکردہ اداروں جیسے انڈیا سیلولر اینڈ الیکٹرانکس ایسوسی ایشن (آئی سی ای اے) ، وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) اور انڈیا اے آئی مشن کے اشتراک سے منعقد ہیکاتھون میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے جدت کو فروغ دینے کے لیے کلیدی شراکت داروں کو یکجا کرتا ہے۔ یہ قدم افتتاحی ڈبلیو اے وی ای ایس(ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ) کا ایک اہم جزو ہے۔

ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ڈبلیو اے وی ای ایس) اپنے پہلے ایڈیشن میں ایک منفرد مرکز ہے اور جو پورے میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) سیکٹر کو یکجا کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ تقریب ایک اعلیٰ ترین عالمی تقریب ہے جس کا مقصد عالمی ایم اینڈ ای صنعت کی توجہ ہندوستان پر مرکوز کرنا اور اسے ہندوستانی ایم اینڈ ای سیکٹر کے ذہین افراد کے ساتھ جوڑنا ہے۔

یہ سمٹ ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر اور جیو ورلڈ گارڈنز میں 1 سے 4 مئی 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس دوران چار اہم ستونوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی— نشریات اور انفوٹینمنٹ، اے وی جی سی –ایکس آر ، ڈیجیٹل میڈیا اور اختراع، اور فلمیں۔ ویوز ہندوستان کی تفریحی صنعت کے مستقبل کا مظاہرہ کرنے کے لیے رہنماؤں، تخلیق کاروں اور تکنیکی ماہرین کو یکجا کرے گا ۔

ٹروتھ ٹیل ہیکاتھون،  ویوز کے پہلے ستون کا ایک کلیدی جزو ہے، جس میں نشریات اور انفوٹینمنٹ پر توجہ دی جائے گی ۔ آج تک، 5,650 شرکاء نے اندراج کیا ہے، جن میں 186 بین الاقوامی اندراجات شامل ہیں۔

رجسٹریشن کا عمل اور ٹائم لائن

ٹروتھ ٹیل ہیکاتھون ، شرکاء کو غلط معلومات کی تردید اور اخلاقی صحافت کو فروغ دینے کے لیے اے آئی سے چلنے والا حل تیار کرنے کی پیش کش کرتا ہے۔ شرکاء انفرادی طور پر شامل ہو سکتے ہیں یا ڈیویلپرز، ڈیٹا سائنسدان اور میڈیا پیشہ ور افرادسمیت 5 تک کی ٹیمیں تشکیل دے سکتے ہیں۔ رجسٹریشنز کی آخری تاریخ 21 فروری 2025 تھی اور اب رجسٹریشن بند ہوچکے ہیں۔

  • رجسٹریشن کا آغاز: یکم اکتوبر 2024
  • آئیڈیاز اور پروٹو ٹائپس جمع کرانے کی آخری تاریخ: 21 فروری 2025
  • ٹاپ 25 کا اعلان: 7 مارچ 2025
  • رہنمائی اور ٹنکرنگ: 8 تا 18 مارچ 2025
  • جیوری پریزنٹیشن اور سرفہرست 5 فاتحین کا انتخاب: 24 تا 28 مارچ 2025
  • ویوز چوٹی کانفرنس: یکم تا 4 مئی 2025

کاموں میں شامل ہیں:

  1. ڈیٹا سیٹ کی تیاری:
  • حقائق کی جانچ کرنے والے بیرونی اے پی آئیز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کا تجزیہ ۔
  • پری پروسیس اور ٹیکسٹ پر مبنی میڈیا مواد کی صفائی(ٹوکنائزیشن، انٹیٹی ایکسٹریکشن)۔
  1. ریئل ٹائم این ایل پی ماڈل تیار کرنا:
  • غلط معلومات والے ڈیٹاسیٹس کے بارے مشین لرننگ/ڈیپ لرننگ ماڈلز کی تربیت۔
  • حقیقی وقت کے متن کے تجزیے کے لیے این ایل پی  تکنیکوں (متن کی درجہ بندی، جذبات کا تجزیہ، انٹیٹی ریکگنیشن) کا نفاذ۔
  1. فیکٹ چیکنگ انٹیگریشن:
  • نشان زد مواد کی تصدیق کے لیے فیکٹ چیکنگ کی جانچ کرنے والے بیرونی اے پی آئیز کو مربوط کرنا۔
  • قابل بھروسہ علمی ڈیٹا بیس کے ساتھ کراس ریفرنس لائیو نشریات۔
  1. ریئل ٹائم ڈیٹا پروسیسنگ:
  • لائیو براڈکاسٹ فیڈز کے لیے اسٹریمنگ انفراسٹرکچر ترتیب دیں۔
  • نئی معلومات کے آتے ہی اس پر کارروائی کرنے کے لیے ڈیٹا پائپ لائنوں کو لاگو کریں۔
  1. حقائق کی جانچ کے لیے نالج گراف:
  • اکائیوں اور ان کی تصدیق شدہ صورتحال کی نگرانی کے لیے نالج گراف کی تیاری تعیناتی ۔
  • غلط معلومات کے نمونوں کا پتہ لگانے کے لیے گراف کا استعمال ۔
  1. براڈکاسٹرز کے لیے ریئل ٹائم ڈیش بورڈ:
  • ایک انٹرایکٹو ڈیش بورڈ بنائیں جو ریئل ٹائم الرٹس، کنفیڈنس اسکورز، اور تصدیقی معلومات پیش کرتا ہو۔
  1. جانچ اور توثیق:
  • براہ راست یا ریکارڈ شدہ نشریات کی جانچ ۔
  • فیکٹ چیکنگ اداروں کی جانب سے موصول زمینی حقائق پر مبنی ٹروتھ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے درستگی کی توثیق ۔

پروجیکٹ جمع کرانے کے رہنما خطوط

  1. تحریری تجاویز:

پروجیکٹ کی تفصیل: اپنے مجوزہ ٹول اور اس کی مطلوبہ فعالیت کی تفصیلی وضاحت فراہم کریں۔

مسئلہ کا بیان: آپ کے ٹول کے ذریعہ حل کئے جانے والے مخصوص مسئلے کی وضاحت ۔

سامعین پر مبنی ہدف: اپنے ٹول کے مطلوبہ صارفین یا استفادہ کنندگان کی شناخت کریں۔

تکنیکی نقطہ نظر: ہیکاتھون کے ذریعہ فراہم کردہ اے پی آئیز اور ڈیٹاسیٹس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان طریقوں، الگورتھم اور ٹیکنالوجیز کا خاکہ بنائیں جنہیں استعمال کیا جائے گا۔

ڈیولپمنٹ ٹائم لائن: اہم سنگ میل اور ڈیڈ لائن کے ساتھ ایک حقیقت پسندانہ ٹائم لائن فراہم کریں۔

  1. پروٹوٹائپ:

ورکنگ پروٹو ٹائپ: اپنے ٹول کی بنیادی فعالیت کا مظاہرہ کریں۔ یقینی بنائیں کہ یہ صارف دوست، فعال ہے اور آپ کے حل کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔

اہم تحفظات:

  • فعالیت: یقینی بنائیں کہ یہ مطلوبہ کاموں کو مؤثر طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔
  • صارفین کے تجربے: مستقبل پر مرکوز آسانی سے نیویگیٹ کرنے والا ایک انٹرفیس ڈیزائن کریں۔
  • مکمل ہونا:  اس میں آپ کے ٹول کی سبھی ضروری خصوصیات شامل ہوں گی ۔
  • دستاویزی: اپنے پروٹوٹائپ کو استعمال کرنے کے بارے میں واضح ہدایات فراہم کریں۔
  1. اضافی تجاویز:
  • واضح، جامع زبان استعمال کریں۔
  • ثبوتوں اور مثالوں کے ساتھ دعووں کی حمایت کریں۔
  • آپ کی تجویز بصری طور پر دلکش اور اچھی شکل میں ہے۔

طاقتور ٹولز اور ٹیکنالوجیز تک رسائی

 

ٹروتھ ٹیل ہیکاتھون ، غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے اے اائی سے چلنے والے اختراعی حل تیار کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ شرکاء کو اپنے منصوبوں کی تعمیر کے لیے طاقتور ٹولز، رہنمائی اور وسائل تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہاں کچھ مشہور ٹولز اور ٹیکنالوجیز ہیں جن کا استعمال غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے اے آئی سے چلنے والے حل تیار کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے:

پروگرامنگ زبانیں:

  • پائتھون (ٹینسر فلو ، پائٹورچ ، این ایل ٹی کے اور اسکٹ لرن)
  • آر، جاوا، جاوا اسکرپٹ

نیچرل لینگویج پروسیسنگ (این ایل پی) لائبریریاں:

  • ٹینسر فلو ٹیکسٹ، ہگنگ فیس ٹرانسفارمرز، اسپیسی اور جینسم

مشین لرننگ فریم ورک:

  • ٹینسر فلو، پائٹورچ، کیرس

ترقی کے لیے کلیدی تحفظات

  • فعالیت: یقینی بنائیں کہ آپ کا آلہ اپنے مطلوبہ کاموں کو مؤثر طریقے سے انجام دیتا ہے۔
  • صارف کا تجربہ: ایک بدیہی، صارف دوست انٹرفیس ڈیزائن کریں۔
  • مکمل ہونا: اپنے آلے کی ضروری خصوصیات اور اجزاء شامل کریں۔
  • دستاویزی: اپنا پروٹو ٹائپ استعمال کرنے کے لیے واضح ہدایات فراہم کریں۔

جانچ کا معیار

ٹروتھ ٹیل ہیکاتھون کے جانچ کے معیار مندرجہ ذیل ہیں:

  1. اخترام: حل کی اصلیت اور تخلیقی صلاحیت۔
  1. اثر: غلط معلومات کا مقابلہ کرنے پر خاطرخواہ اثر انداز ہونے کی صلاحیت۔
  1. تکنیکی میرٹ: کوڈ کا معیار، ڈیٹا کا تجزیہ اور اے آئی کا نفاذ۔
  1. دائرہ کار: حل کا بڑے پیمانے پر قابل استعمال نفاذ
  1. صارف کا تجربہ: استعمال میں آسانی اور یوزر انٹرفیس کی تاثیرکو آسان بنانا۔
  1. اخلاقی رہنما اصولوں کی پابندی: اخلاقی اصولوں اور معیارات کے ساتھ حل کی تعمیل۔
  2. پریزنٹیشن اور کمیونیکیشن: پروجیکٹ پریزنٹیشن کی وضاحت اور قائل کرنا۔
  1. پروف آف کنسیپٹ(پی او سی): حل کی فعالیت اور تاثیر کا مظاہرہ۔

انعامات

ویوز تقریب میں سرفہرست 5 فاتحین کو نقد انعامات دئے جائیں گے ۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036NP4.png

نتیجہ

ٹروتھ ٹیل ہیکاتھون ، غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے اے اائی سے چلنے والے اختراعی حل تیار کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ شرکاء کو اپنے منصوبوں کی تعمیر کے لیے طاقتور ٹولز، رہنمائی اور وسائل تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہاں کچھ مشہور ٹولز اور ٹیکنالوجیز ہیں جن کا استعمال غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے اے آئی سے چلنے والے حل تیار کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ طاقتور ٹولز تک رسائی ، رہبری میں مہارت اور ویوز تقریب میں متاثر کن حل کے مظاہرے کے ساتھ یہ تقریب میڈیا منظرنامے میں بدلاو لانے کیلئے دلچسپ مواقع پیش کرے گی۔

حوالہ جات

Click here to see PDF.

ویوزکے بارے میں

پہلی عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) ، میڈیا اور تفریح (ایم اینڈ ای) کے شعبے کے لیے ایک سنگ میل کی تقریب، حکومت ہند کی جانب سے مہاراشٹر کے ممبئی میں 1 سے 4 مئی 2025 تک منعقد کی جائے گی۔

خواہ آپ صنعت کے پیشہ ور، سرمایہ کار، تخلیق کار، یا اختراعی ہوں، سمٹ  ایم اینڈ ای کے منظر نامے میں مربوط، تعاون، اختراعات اور تعاون کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

ویوز ہندوستان کی تخلیقی طاقت کو بڑھانے کے لیے تیار ہے، مواد کی تخلیق، دانشورانہ املاک، اور تکنیکی جدت طرازی کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو بڑھاتا ہے۔ جن صنعتوں اور شعبوں کو فوکس کیا گیا ہے ان میں نشریات، پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلمز، اینی میشن، بصری اثرات، گیمنگ، کامکس، ساؤنڈ اینڈ میوزک، اشتہارات، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جنریٹو اے آئی ، اگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) ورچوئل رئیلٹی (وی آر)، اور ایکسٹینڈ ڈ ریئلٹی (ایکس آر) شامل ہیں۔

کیا آپ کے سوالات ہیں؟ جواب یہاں تلاش کریں۔

ہمارے ساتھ آئیں! ویوزکے لیے ابھی رجسٹر کریں (جلد آرہا ہے!)

********

 

ش  ح  ۔ ض  ر ۔   م  الف

U. No. 7929


(Release ID: 2109031) Visitor Counter : 23