کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی اور مرسڈیز بینز انڈیانے جدت، پائیداری اور روڈ سیفٹی کو آگے بڑھانے کے لیے ہاتھ ملایا

Posted On: 07 MAR 2025 12:22PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)اور مرسڈیز بینز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے ہندوستان کے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام، سڑک کی حفاظت اور ماحولیاتی پائیداری کو آگے بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ شراکت داری کا مقصد تکنیکی مہارت حاصل کرنے اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اِسٹارٹ اَپس، اختراع کاروں اور کاروباری افراد کی مدد کرنا ہے۔

یہ تعاون ایسےاسٹرکچرڈ پروگرام بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا، جو اِسٹارٹ اَپس کو انفراسٹرکچر، مینٹرشپ، فنڈنگ ​​کے مواقع اور مارکیٹ لنکیج فراہم کرتے ہیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی تعاون کو بھی آسان بنائے گا اور طویل مدتی اثرات کو بڑھانے کے لیےجانکاری کے تبادلے کو یقینی بنائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری،جناب سنجیو نے کہا کہ مرسڈیز بینز انڈیا کے ساتھ شراکت داری ذمہ دار اور پائیدار اختراعات کو فروغ دیتے ہوئے ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کی سمت ایک اسٹریٹجک قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعاون ‘‘صنعت اورعلوم کے روابط کو مضبوط کرے گا اور ایک ایسا ماحولیاتی نظام تشکیل دے گا جو مؤثر تکنیکی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔’’

منیجنگ ڈائریکٹر، مرسڈیز بینز انڈیا،جناب سنتوش ایّر نے تعاون کے لیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک کی حفاظت، ماحولیاتی پائیداری اور جدید مینوفیکچرنگ کے کمپنی کے مقررہ شعبوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر) فنڈنگ ​​کے ذریعے، مرسڈیز بینز انڈیا انکیوبیٹرز اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، تاکہ بامعنی سماجی اثرات مرتب ہوں۔

اس مفاہمت نامے پر ڈائریکٹر، ڈی پی آئی آئی ٹی، ڈاکٹر سومیت کمار جارنگل اور منیجنگ ڈائریکٹر، مرسڈیز بینز انڈیا،جناب سنتوش ایّر نے دونوں اداروں کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔

********

ش ح۔ع و۔ن ع

U-7933


(Release ID: 2109025) Visitor Counter : 20