صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں ویودھتا کا امرت مہوتسو کا افتتاح کیا
Posted On:
05 MAR 2025 8:38PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (5 مارچ 2025) راشٹرپتی بھون میں ’‘ویودھتا کا امرت مہوتسو’ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ویودھتا کا امرت مہوتسو کے دوسرے ایڈیشن میں لوگوں کو پانچ ریاستوں - کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور آندھرا پردیش اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقے - لکشدیپ اور پدوچیری کے متحرک ثقافتی ورثے کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ تقریباً 500 کاریگر اور بنکر اس جشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس تہوار میں شرکت کریں، جنوبی ہندوستان کے فن اور ثقافت کے بارے میں جانیں۔ اس سے تمام دستکاروں اور فنکاروں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔

ہندوستان کے بھرپور تنوع کو منانے اور اس کی نمائش کے لیے راشٹرپتی بھون میں 'ویودھتا کا امرت مہوتسو' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مہوتسو کو سات الگ الگ ایڈیشنوں شمال مشرق، جنوب، شمال، مشرق، مغرب، وسطی علاقہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ترتیب دیا گیا ہے ۔
اس جشن کا دوسرا ایڈیشن جنوبی ریاستوں پر مرکوز ہے۔ یہ مہوتسو زائرین کے سامنے کرناٹک، کیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، لکشدیپ اور پدوچیری کے مالامال ورثے اور متحرک ثقافتوں کو پیش کرتا ہے۔ یہ فیسٹیول ان ریاستوں کے فنکاروں، کاریگروں، فنکاروں، مصنفین اور پکوان کے ماہرین کو ثقافتی پرفارمنس، دستکاری اور ہینڈ لوم نمائشوں، ادبی انکلیو، معلوماتی ورکشاپس، فوڈ کورٹس وغیرہ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔
مہوتسو عام لوگوں کے لیے 6 سے 9 مارچ 2025 تک صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک کھلا ہے۔ داخلہ راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر35 سے ہوگا۔ (جہاں نارتھ ایونیو راشٹرپتی بھون سے ملتا ہے)۔ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر آن لائن بکنگ کی جا سکتی ہے۔
***
ش ح۔ ام ۔ ف ر
(U:7892
(Release ID: 2108745)
Visitor Counter : 43