محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کل حیدرآباد میں زونل آفس تلنگانہ کے دفتری احاطہ اور بنجارہ ہلز کے  علاقائی دفتر کا افتتاح کریں گے


مرکزی وزیر  گجرات کے نروڈا میں علاقائی دفتر کاورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے اور ہریانہ کے گروگرام میں اسٹاف کواٹرز کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 05 MAR 2025 2:14PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کل حیدرآباد میں زونل آفس تلنگانہ کے دفتری احاطہ اور بنجارہ ہلز کے  علاقائی دفتر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ    گجرات کے نروڈا میں علاقائی دفتر کاورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے اور ہریانہ کے گروگرام میں اسٹاف کواٹرز کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، وزارت کے سینئر افسران، ریاستی حکومت کے نمائندے اور معزز مہمان موجود رہیں گے۔

یہ پہل ان بنیادی ڈھانچے اور کارروائی جاتی صلاحیت کو تقویت دینے کے جانب اہم قدم ہے جس سے ملک بھر کے کارکنوں اور شراکت داروں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔ یہ قدم، وزارت  محنت کشوں کی بہبود کو فروغ دینے اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وزارت کے عزم کا عکاس ہے۔

پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. زونل آفس تلنگانہ کے دفتری احاطہ اور بنجارہ ہلز کے  علاقائی دفتر کا افتتاح (فزیکل طریقے سے)

بنجارہ ہلز کے جدید ترین آفس کمپلیکس میں زونل آفس تلنگانہ اور  علاقائی دفتر قائم کیا جائے گا جو  خطہ میں وزارت کی موجودگی درج کرانے کے لحاظ سے اہم قدم ہوگا۔ یہ مرکز کارنوں سے متعلق خدمات کی فراہمی اور بہتر تال میل جیسی پہل میں آسانی فراہم کرے گا تاکہ ملازمین، آجروں اور  تلنگانہ کے دیگر شراکت داروں تک بہتر رسائی ممکن ہو سکے۔

  1. گجرات کے نرودا میں علاقائی دفتر کاافتتاح(ورچوئل طریقے سے)

نروڈا میں علاقائی دفتر کا افتتاح ورچوئل طریقے سے کیا جائے گا جس سے گجرات میں وزارت کی توسیع ممکن ہوسکے گی۔ اس مرکز کے قیام کا مقصد محنت سے متعلق  انتظام، لیبر قوانین کی تکمیل کے لیے مدد اور خطہ میں صنعتوں اور کارکنوں کو مقامی امداد فراہم کرنا ہے۔

  1.  گروگرام میں  اسٹاف کوآرٹرز کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب (ورچوئل وسیلے سے)

ہریانہ کے گروگرام میں  اسٹاف کوآرٹرز کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب ورچوئل وسیلے سے انجام دی جائے گی جو  عملے کے لیے جدید ترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے ڈیزائن  کیے گئے پروجیکٹ کاآغاز ہوگا۔ یہ پہل، اپنے عملے کے لیے کام کے بہتر حالات اور ان کی بہبود سے متعلق وزارت کی مرکوزتوجہ کا مظاہرہ کرتاہے۔ اس کا مقصداپنے عملے کو فرائض کی مؤثر انجام دہی کے لیے خاطر خواہ مدد فراہم کرنا ہے۔

*******

UR-7849

(ش  ح۔  ض  ر۔ اش  ق)


(Release ID: 2108418) Visitor Counter : 23