صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے وزیٹر کانفرنس 2024-25 کا افتتاح کیا
صدر جمہوریہ ہند نے وزیٹر ایوارڈز 2023 پیش کیے
علمی معیشت کے اہم مرکز کے طور پر ہندوستان کو قائم کرنے کے ہدف کے حصول میں آپ کا انتہائی اہم کردار ہے: اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے صدر جمہوریہ ہندر دروپدی مرموکا خطاب
Posted On:
03 MAR 2025 6:45PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 مارچ 2025)راشٹرپتی بھون میں دو روزہ وزیٹر کانفرنس 2024-25 کا افتتاح کیا۔ صدر جمہوریہ ہند اعلیٰ تعلیم کے 184 مرکزی اداروں کے وزیٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔
اپنے افتتاحی خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کی سطح اس کے تعلیمی نظام کے معیار سے ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے مرکزی اداروں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو علمی معیشت کے اہم مرکز کے طور پر قائم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے میں ان کا انتہائی اہم رول ہے۔ انہوں نے تعلیم کے ساتھ تحقیق پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے بہت نیک مقصد کے تحت نیشنل ریسرچ فنڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے اس اہم پہل کا بہتر استعمال کریں گے اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری اعلیٰ تعلیمی کمونٹی کی خواہش یہ ہونی چاہئے کہ ہمارے اداروں کے محققین کو عالمی سطح پر شناحت ملے، ہمارے اداروں کے پیٹنٹ دنیا میں انقلابی تبدیلی لاسکیں اور ترقی یافتہ ممالک کے طلبہ وطالبات اعلیٰ تعلیم کے لیے ہندوستان کو ترجیحی مقام کے طور پر منتخب کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے طلبہ وطالبات اپنی صلاحیتوں سے دنیا کے سرکردہ تعلیمی اداروں اور ترقی یافتہ معیشتوں کو مالا مال کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کی ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو گلوبل نالج سپر پاور کے طور پر قائم کرنے کا ہمارا قومی مقصد صرف اسی وقت حاصل ہوگا ،جب عالمی برادری ہماری تجربہ گاہوں میں کئے جانے والے کام کو اپنانے کے لیے متمنی ہو۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمارے ملک کے متعدد اعلیٰ تعلیمی اداروں کی عالمی برانڈ ویلیو مسلم ہے۔ ان اداروں کے طلبہ وطالبات کو دنیا کے بہترین اداروں اور کمپنیوں میں بڑی ذمہ داریاں ملتی ہیں۔ تاہم ہمارے تمام اداروں کو بہت تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے۔ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے سربراہان کو ہماری بڑی نوجوان آبادی کی بے پناہ صلاحیتوں کی نشوونما اور اس کا استعمال کرکے انہيں پہچاننا ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ امتیازی کارکردگی کے ساتھ ساتھ سماجی شمولیت اور حساسیت بھی ہمارے تعلیمی نظام کا لازمی پہلو ہونا چاہیے۔ کسی بھی قسم کی معاشی، سماجی یا نفسیاتی پابندی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نوجوان طلبہ کا خیال رکھیں، ان کے دل ودماغ سے عدم تحفظ کے احساس کو دور کریں اور انہیں اخلاقی اور روحانی طاقت فراہم کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ طلبہ وطالبات کو مشاورت اور تحریک فراہم کرنے اور کیمپس میں مثبت توانائی پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں سائنسی کامیابیوں کی بھرپور روایت ہے۔ ہندوستانی علم و سائنس کی شاخیں اور ذیلی شاخیں ملک کے ہر خطہ میں پروان چڑھی ہیں۔ گہری تحقیق انجام دے کر علم و سائنس کے انمول مگر معدوم ہوتے ہوئے دھاروں کو دوبارہ دریافت کرنا بہت مفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلی تعلیمی ماحولیاتی نظام کی ذمہ داری ہے کہ وہ آج کے تناظر میں اس طرح کے باضابطہ طور پر پروان چڑھنے والے علمی نظام کو بروئے کار لانے کے طریقے تلاش کرے۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک کا مستقبل سنوارتے ہیں۔ نوجوان طلبہ وطالبات ہمارے پالیسی سازوں، اساتذہ، اداروں کے سربراہوں اور سینئر طلبہ کے طرز عمل سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اپنی عالمی سوچ کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہ ترقی یافتہ ہندوستان کے معماروں کی نسل تیار کریں گے۔
افتتاحی سیشن کے دوران، صدر جمہوریہ نے اختراع پسندی، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے زمروں میں آٹھواں وزیٹر ایوارڈز پیش کیے۔
نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کو فروغ دینے کے لیے کوانٹم ٹکنالوجی میں نوول انڈیجینس انوویشن تیار کرنے پر بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر سریپیلا سری کرشنا کو اختراع پسندی کا وزیٹر ایوارڈ دیا گیا۔
· فزیکل سائنسز کے شعبے میں تحقیق کے لیے وزیٹر ایوارڈ حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر اشونی کمار نانگیا کو سستی قیمت پر بہتر افادیت والی اعلیٰ پیمانے پر جیو دستیاب ادویات اور فارماسیوٹیکل کی دریافت اور ترقی میں ان کی بنیادی تحقیق کے لیے دیا گیا۔
حیاتیاتی سائنس میں تحقیق کے لیے وزیٹر ایوارڈ مشترکہ طور پر پروفیسر رینا چکربرتی، دہلی یونیورسٹی اور پروفیسر راج کمار، سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب کو پیش کیا گیا۔ پروفیسر چکربرتی کو صاف پانی کے پائیدار ایکوا کلچر میں ان کی تحقیقی شراکت کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جبکہ پروفیسر راج کمار کو کینسر کے مختلف نشانات کی کھوج اور مصنوعی اینٹی کینسر لیڈ مالیکیولز کی ترقی میں ان کی تحقیقی شراکت کے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔
· ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے وزیٹر کا ایوارڈ ڈاکٹر وینکٹیشورلو چنتالا، گتی شکتی وشو ودیالیہ کو پیش کیا گیا، جو کہ لینڈ فل میونسپل مکسڈ پلاسٹک ویسٹ سے تجارتی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار میں ان کی تحقیقی شراکت کے لیے دیا گيا ہے۔
کل، وزیٹرس کانفرنس میں جن مسائل پر غور کیا جائے گا ان میں یہ شامل ہیں - تعلیمی کورسز میں لچک، کریڈٹ شیئرنگ اور متعدد انٹری اور ایگزٹ کے اختیارات کے ساتھ کریڈٹ ٹرانسفر؛ ہمہ گیریت کی کوششیں اور تال میل؛ تحقیق یا اختراع کو مفید مصنوعات اور خدمات میں تبدیل کرنے سے متعلق تحقیق اور اختراع کا ترجمہ؛ طالب علم کے انتخاب کا مؤثر عمل اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے تناظر میں طالب علم کے انتخاب کا احترام؛ اور مؤثر معائنہ اور تجزیہ۔ ان مباحثوں کے نتائج کو کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں صدر جمہوریہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Please click here to see the President's Speech -
*****
(ش ح ۔ م ش ع۔ن ع(
U.No 7773
(Release ID: 2107888)
Visitor Counter : 82