وزارت دفاع
سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر جائیں گے
Posted On:
03 MAR 2025 8:29AM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان 04-07 مارچ 2025 کو آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر جائیں گے، جو دفاعی تعاون کے دائرے میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ آسٹریلوی محکمہ دفاع کے سینئر حکام اور آسٹریلوی ڈیفنس فورس کی عسکری قیادت بشمول آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورس جنرل ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن، ان کے سیکریٹری آف ڈیفنس مسٹر گریگ موریارٹی اور تینوں افواج کے سربراہان سے وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔
سی ڈی ایس آسٹریلیا کے آپریشنل کمانڈ کے ڈھانچے کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے اور مشترکہ کارروائیوں کے ممکنہ راستوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرے گا۔ جنرل چوہان آسٹریلوی فلیٹ کمانڈر اور جوائنٹ آپریشنز کمانڈر سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور تعلیم کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کو آگے بڑھانے کے لیے، سی ڈی ایس باوقار آسٹریلوی ڈیفنس کالج کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہے جہاں وہ ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک چیلنجوں پر سینئر افسران سے خطاب کریں گے۔ سی ڈی ایس آسٹریلیا کے پریمیئر تھنک ٹینک لوئی انسٹی ٹیوٹ میں ایک گول میز مباحثے کی صدارت بھی کریں گے ۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت کی نشاندہی کرتا ہے جو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت سفارتی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانے اور ہند-بحرالکاہل کے خطے میں زیادہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ح ۔رض
U-7739
(Release ID: 2107661)
Visitor Counter : 11