کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
جن اوشدھی – وراثت کے ساتھ: جن اوشدھی دیوس 2025 کی تقریب کا دوسرا دن
جن اوشدھی کے ساتھ صحت و تندرستی کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں 25 مقامات پر ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا گیا
خصوصاً معمر شہریوں کے لیے 500 سے زائد مفت صحتی کیمپوں (جن آروگیہ میلوں) کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
02 MAR 2025 5:39PM by PIB Delhi
’’جن اوشدھی – وراثت کے ساتھ‘‘ کے عنوان کے تحت ساتویں جن اوشدھی دیوس 2025 کے دوسرے دن کا آغاز صبح سویرے ملک بھر میں 25 مختلف یادگار مقامات کے دورے کے ساتھ ہوا۔

ہیریٹیج کی اصطلاح میں روایت اور ثقافت کا مفہوم بھی شامل ہے جو ایک طویل عرصے سے موجود ہے۔ اسی طرح ملک کے معمر شہریوں نے روایات اور ثقافتوں کو زندہ رکھا ہے۔ بزرگ شہریوں کا خیال رکھنے اور ملک کی روایات اور ثقافتوں کو برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر کے جن اوشدھی کیندروں میں 500 مختلف مقامات پر ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ صحت کی اہمیت اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی ) کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ان صحتی کیمپوں میں وسیع پیمانے پر طبی ٹیسٹ کیے گئے جن میں بلڈ پریشر چیک، شوگر لیول چیک اپ، ڈاکٹر سے مفت مشورہ وغیرہ شامل ہیں۔
آج نئی دہلی میں حوض خاص سمیت ملک بھر میں 25 ہیریٹیج واکس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پی ایم بی آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب روی ددھیچ نے 2 مارچ کی صبح حوض خاص، نئی دہلی میں دیگر عہدیداروں اور کیندر مالکان کے ساتھ سیر کی قیادت کی۔
اس وقت ملک کے تمام اضلاع میں 15000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر پورے ملک میں کھولے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت حکومت نے 31 مارچ 2027 تک ملک بھر میں 25000 جن اوشدھی کیندر کھولنے کا ہدف رکھا ہے۔

وزیر اعظم کی پہل قدمی پر، 7 مارچ کو ہر سال "جن اوشدھی دیوس" کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ اس اسکیم کے بارے میں بیداری کو بڑھایا جا سکے اور جینرک ادویات کو فروغ دیا جا سکے۔ گذشتہ برسوں کی طرح، یکم مارچ سے 7 مارچ 2025 تک ملک بھر میں مختلف مقامات پر ہفتہ بھر کی تقریبات کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7736
(Release ID: 2107605)
Visitor Counter : 28