کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ترقی اور شمولیت کا فروغ
ہندوستان کی معیشت پر گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم )کے اسٹریٹجک اثرات
Posted On:
02 MAR 2025 1:53PM by PIB Delhi
تعارف
عوامی خریداری کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور براہ راست اس کے شہریوں کی زندگیوں پر اثر ڈالتی ہے۔ جب حکومتیں مؤثر اور شفاف طریقے سے اشیاء اور خدمات خریدتی ہیں، تو اس سے نہ صرف عوامی رقومات کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جاتا ہے بلکہ ہر سطح کے کاروباروں کے لیے معاشی مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں روزگار میں اضافہ، جدت کا فروغ اور مجموعی طور پر معاشرتی ترقی ممکن ہوتی ہے۔
ہندوستان میں، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) عوامی خریداری کے میدان میں ایک انقلابی تبدیلی کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ ایک کھلا اور جامع پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس سے نہ صرف سرکاری خریداروں کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ مقامی کاروباری افراد، اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ملک کی سماجی ترقی کے مطابق، جی ای ایم (جی ای ایم) نے اسٹارٹ اپس کو 35,950 کروڑ روپے مالیت کے آرڈرز مکمل کرنے کے قابل بنایا ہے۔ جی ای ایم پر کل فروخت کنندگان میں خواتین کاروباری افراد کا حصہ 8 فیصد ہے، جبکہ 1,77,786 اُدیم سے تصدیق شدہ خواتین کی مائیکرو اور چھوٹی صنعتیں (ایم ایس ایز) جی ای ایم پورٹل پر اندراج شدہ ہیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 46,615 کروڑ روپے مالیت کے آرڈرز مکمل کیے ہیں۔
جی ای ایم کیا ہے؟
گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) ہندوستان میں عوامی خریداری کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جس کا تصور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کیا تھا۔ یہ اقدام 09 اگست 2016 کو وزارت تجارت و صنعت کے تحت شروع کیا گیا، جس کا مقصد سرکاری خریداروں کے لیے خریداری کا ایک کھلا اور شفاف پلیٹ فارم بنانا تھا۔
جی ای ایم کے بنیادی اصول
جی ای ایم کی تین ہم خصوصیات یہ ہیں:
کھلاپن : جی ای ایم ایک کھلا بازار ہوگا جس میں معلومات تک رسائی اور شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔ صارفین کے لیے بیچنے والوں اور اشیاء اور خدمات کے متعلق ضروری معلومات آسانی سے دستیاب ہوں گی۔ جی ای ایم ،صارفین کو فیصلہ سازی اور قیمت کی معقولیت کے تعین میں مدد دینے کے لیے ڈیٹا پر مبنی بصیرت فراہم کرے گا۔
منصفانہ برتاؤ: پلیٹ فارم کے بنیادی مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ چھوٹے اور بڑے تمام بیچنے والوں کو براہ راست سرکاری خریداروں تک رسائی حاصل ہو۔ اس عمل میں تمام بیچنے والوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا اور جی ای ایم کسی ایک بیچنے والے کو دوسرے پر ترجیح نہیں دے گا۔ جی ای ایم ترجیحی مارکیٹ رسائی پالیسیوں کے مقاصد کی حمایت کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام بیچنے والوں کو مساوی مواقع حاصل ہوں، تاکہ مارکیٹ کی صحت اور مسابقت برقرار رہے۔
شمولیت: جی ای ایم شمولیت کو فروغ دے گا، یعنی تمام سرکاری خریداروں اور بیچنے والوں کو اس پلیٹ فارم پر قبول کیا جائے گا۔ جی ای ایم ایک مضبوط بیچنے والا نیٹ ورک بنانے کی خواہش رکھتا ہے، اور جو بھی بیچنے والے حکومت کے ساتھ کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں اس پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہا جائے گا۔ ان خریداروں اور بیچنے والوں کے لیے جو جی ای ایم کے استعمال سے واقف نہیں ہیں، اضافی مدد فراہم کی جائے گی، جس میں خصوصی تربیت، آن بورڈنگ سیشنز، اور مسلسل رائے اور معاونت شامل ہوگی۔
جی ای ایم کی اہم خصوصیات
ایس ڈبلیو اے وائی ا ےٹی ٹی: کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا
ایس ڈبلیو اے وائی ا ےٹی ٹی پورٹل کا عزم ہے کہ کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھایا جائے اور اسٹارٹ اپس، خواتین کاروباریوں، انتہائی چھوٹے اور چھوٹے کاروباروں(ایم ایس ایز ) ، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور نوجوانوں، خاص طور پر پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سرکاری خریداری کے سالانہ عمل میں براہ راست مارکیٹ روابط قائم کیے جائیں۔ آغاز سے ہی، اس اقدام کا مقصد آخری سرے کے فروخت کنندگان کی تربیت اور شمولیت کو آسان بنانا، خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا اور سرکاری خریداری میں چھوٹے پیمانے کے کاروباروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اسٹارٹ اپ رن وے 2.0: جدت کی نمائش
اسٹارٹ اپ رن وے 2.0 اسٹارٹ اپس کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی جدید مصنوعات اور خدمات کو سرکاری خریداروں کے سامنے پیش کریں اور عوامی خریداری کے عمل میں شامل ہوں۔ جی ای ایم نے تمام اسٹارٹ اپس کے لیے ایک مخصوص مارکیٹ کیٹیگری بنائی ہے، جہاں وہ اپنی مصنوعات اور خدمات درج کر سکتے ہیں، چاہے وہ ڈی پی آئی آئی ٹی سے تصدیق شدہ ہوں یا نہ ہوں۔ یہ پلیٹ فارم اسٹارٹ اپس کو وہ تمام مارکیٹ پلیس سہولیات فراہم کرتا ہے جو عام فروخت کنندگان کو دستیاب ہوتی ہیں، اور اس کا مقصد ’’میک ان انڈیا‘‘کے تحت بھارتی اسٹارٹ اپس سے سرکاری خریداری کو فروغ دینا ہے۔
وومینیا: خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانا
’’وومینیا‘‘اقدام کا مقصد خواتین کاروباریوں اور خواتین سیلف ہیلپ گروپس (ڈبلیو ایس ایچ جیز) کی تیار کردہ مصنوعات کو نمایاں کرنا اور خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے، تاکہ وہ اپنی مصنوعات مختلف سرکاری وزارتوں، محکموں اور اداروں کو فروخت کرنے کے مواقع حاصل کر سکیں۔ جی ای ایم نے خصوصی طور پر دستکاری اور ہینڈلوم، لوازمات، جوٹ اور ناریل کے ریشے سے بنی اشیاء، بانس سے بنی مصنوعات، نامیاتی خوراک، مصالحے، گھریلو سجاوٹ اور دفتری فرنیچر جیسی اشیاء کو آسان خریداری کے لیے الگ زمرے میں شامل کیا ہے۔ وومینیا سرکاری اقدام کے مطابق ہے، جس کے تحت خواتین ایم ایس ایم ای کاروباریوں کے لیے عوامی خریداری میں 3 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے، اور یہ سرکاری خریداری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔
جی ای ایم پر ایم ایس ایم ای کے ایس ٹی ؍ ایس سی کاروباری افراد
جی ای ایم انتہائی چھوٹے ، چھوٹے اور متوسط درجے کارخانہ داریوں (ایم ایس ایم ای) کے ماحولیاتی نظام کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، خاص طور پر شیڈول کاسٹ (ایس سی) اور شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے۔ اس شراکت کا مقصد ایم ایس ایس ایزسے 25 فیصد لازمی خریداری کے ہدف کو حاصل کرنا ہے، جس میں درج فہرست ذاتوں و قبائل سے تعلق رکھنے والے ایم ایس ایم ای کاروباری افراد سے 4 فیصد اشیاء اور خدمات کی خریداری کا ذیلی ہدف شامل ہے، جو تمام سرکاری محکموں اور عوامی شعبے کے اداروں (پی ایس ایز) پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ اقدام عوامی خریداری میں ایم ایس ای سیکٹر کی سرگرم شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
سرس کلیکشن: دستکاری کے کمال کا جشن
سرس کلیکشن ایک منفرد اور خوبصورت دستکاری کا مجموعہ ہے، جس میں بھارت کے بہترین سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کی تیار کردہ دستکاری، ہینڈلوم ٹیکسٹائل، دفتری سجاوٹ، فرنیچر، لوازمات، ایونٹ کے تحائف، ذاتی حفظان صحت اور نگہداشت کی مصنوعات شامل ہیں۔
جی ای ایم کے اعداد و شمار: ترقی اور اثرات کی ایک جھلک
تازہ ترین اعداد و شمار، مارکیٹ پلیس میں نمایاں سرگرمی کو ظاہر کرتے ہیں، جو ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس وقت جی ای ایم پر 1,62,985 بنیادی خریدار، 2,28,754 ثانوی خریدار، 11,006 مصنوعات کی کیٹیگریز اور 332 خدمات کی کیٹیگریز موجود ہیں۔ پچھلے مالی سال میں، آرڈرز کی تعداد 62,86,543 تک پہنچ گئی، جن کی مالیت4,03,305 کروڑ روپے رہی۔ ترقی کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، موجودہ مالی سال میں اب تک 61,23,691 آرڈرز درج کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 4,52,594 کروڑ روپے ہے۔ خاص طور پر، کل آرڈر مالیت کا 37.87 فیصد مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز (ایم ایس ایز) سے منسلک ہے، جو جی ای ایم کے مقامی کاروباروں کو بااختیار بنانے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔
نتیجہ
گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم ) نے بھارت میں عوامی خریداری کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور جامعیت کو فروغ دے کر نمایاں تبدیلی لائی ہے۔ اسٹارٹ اپس، خواتین کاروباریوں اور ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنا کر، جی ای ایم اقتصادی ترقی اور سماجی برابری کو مستحکم کر رہا ہے۔ اس کے اسٹریٹجک اقدامات، جیسے کہ ایس ڈبلیو اے وائی اے ٹی ٹی ، اسٹارٹ اپ رن وے 2.0، اور وومینیا، نے کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے اور سرکاری خریداری میں شرکت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جیسے جیسے جی ای ایم ترقی کر رہا ہے، یہ ایک پائیدار، کھلے اور مسابقتی مارکیٹ پلیس کے قیام کے اپنے ویژن پر قائم ہے، جو بھارت کو جامع اور شفاف عوامی خریداری کے طریقوں کی طرف گامزن کر رہا ہے۔
حوالہ جات
https://gem.gov.in/
https://pib.gov.in/PressReleseDetailm.aspx?PRID=2106076®=3&lang=1
https://assets-bg.gem.gov.in/resources/pdf/GeM_handbook.pdf
Click here to download PDF
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7727
(Release ID: 2107548)
Visitor Counter : 33