پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت 4 مارچ 2025کو قومی ورکشاپ میں ’’سشکت پنچایت-نیتری ابھیان‘‘  کا آغاز کرے گی


مرکزی وزیر جناب  راجیو رنجن سنگھ اور محترمہ انپورنا دیوی تقریب میں موجود رہیں گے

1200سے زائد پنچایتی خواتین نمائندگان کی شرکت،  صنفی بنیاد پر تشدد کے قانون سے متعلق ایک ابتدائی گائیڈ پیش کی جائےگی

Posted On: 02 MAR 2025 1:24PM by PIB Delhi

وزارت پنچایتی راج، پنچایتی راج اداروں کی منتخب خواتین نمائندگان کی قومی ورکشاپ کا اہتمام کر رہی ہے، جس میں ’’سشکت پنچایت-نیتری ابھیان‘‘(पंचायत-नेत्री अभियान)  کا آغاز 4 مارچ 2025 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے پنچایتی راج جناب  راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ، مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال کی ترقی محترمہ انپورنا دیوی، مرکزی وزیر مملکت برائے پنچایتی راج پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور مرکزی وزیر مملکت برائے امور نوجوانان و کھیل کود محترمہ رکشا نکھل کھڈسے شرکت کریں گے۔

اس پروگرام میں وزارت پنچایتی راج کے سیکرٹری جناب  وویک بھارد واج، ایڈیشنل سیکرٹری جناب  سشیل کمار لوہانی، مختلف وزارتوں؍محکموں، اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف  رورل ڈیولپمنٹ اینڈ  پنچایت راج اور اقوام متحدہ کی تنظیمیں جیسے یو این ایف پی اے  اور  ٹی آر آئی ایف کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250301-WA0011L5QI.jpg

سشکت پنچایت-نیتری ابھیان ایک اسٹریٹجک پہل ہے جس کا مقصد ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کی منتخب خواتین نمائندوں کے لیے صلاحیت سازی کی مداخلت کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کی اہم توجہ ان کی قیادت کی صلاحیتوں کو نکھارنے، فیصلہ سازی کی قابلیت کو بہتر بنانے اور گراس روٹ گورننس میں ان کے کردار کو مستحکم کرنے پر ہے۔ دیہی مقامی حکمرانی میں خواتین منتخب نمائندوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، وزارتِ پنچایتی راج نے ان کی قیادت کو فروغ دینے اور فیصلہ سازی میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک نقش راہ تیار کیا ہے۔ بین الاقوامی یومِ خواتین سے قبل، پہلی بار، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کی تینوں سطحوں کی منتخب خواتین نمائندے قومی سطح پر ایک ساتھ جمع ہوں گی تاکہ وہ بامعنی اور عملی مکالمے میں حصہ لے سکیں۔اس تاریخی اقدام میں ملک بھر سے 1,200 سے زائد پنچایت خواتین رہنما شرکت کریں گی۔ اس ایونٹ کی ایک خاص بات ان نمایاں خواتین رہنماؤں کی عزت افزائی ہوگی جنہوں نے مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں کی پنچایتوں میں دیہی مقامی خود حکمرانی میں شاندار کام انجام دیا ہے۔ورکشاپ میں خواتین منتخب نمائندوں کی صلاحیت سازی کے لیے مخصوص تربیتی ماڈیولز کے آغاز کے ساتھ ساتھ پنچایت منتخب نمائندوں کے لیے ’’صنفی بنیاد پر تشدد اور نقصان دہ روایات سے متعلق قانون‘‘ پر ایک ابتدائی گائیڈ بھی پیش کی جائے گی۔

قومی ورکشاپ میں مقامی حکمرانی میں خواتین کی شرکت سے متعلق اہم موضوعات پر احتیاط سے ترتیب دیئے گئے پینل مباحثے شامل ہوں گے، جیسے ’’پنچایتی راج اداروں میں خواتین کی شرکت اور قیادت: مقامی خود حکمرانی میں متحرک تبدیلی‘‘، جو یہ جانچنے پر مرکوز ہوگا کہ خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی دیہی حکمرانی کے ڈھانچے کو کیسے تبدیل کر رہی ہے، اور ’’خواتین کی زیر قیادت مقامی حکمرانی: ویمن الیکٹڈ رپریزنٹیٹیوز (ڈبلیو ای آر ایس) کے ذریعے شعبہ جاتی مداخلتیں‘‘، جو صحت و تغذیہ، تعلیم، خواتین اور بچیوں کی حفاظت و سلامتی، معاشی مواقع، اور ڈیجیٹل تبدیلی جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرے گا۔

ان مباحثوں کی صدارت کرنے والے سینئر حکام میں سکریٹری، محکمہ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی تجدید محترمہ دیبا شری مکھرجی  اور سکریٹری، محکمہ حیوانات و ڈیری محترمہ الکا اپادھیائے شامل ہیں، جو ان اہم موضوعات پر اعلیٰ سطحی مہارت فراہم کریں گی۔

خواتین کی کامیابیوں اور عزم کو اجاگر کرنے والے ثقافتی پروگرام، جو یو این ایف پی اےکے زیر اہتمام منعقد کیے جائیں گے، قومی ورکشاپ میں ایک جاندار پہلو کا اضافہ کریں گے، جو خواتین کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائندگی بھی کریں گے۔

یہ قومی ورکشاپ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن سے ہم آہنگ ہے، جس پر انہوں نے ’من کی بات‘ کے 119ویں قسط میں زور دیا، جہاں انہوں نے قومی تعمیر میں ’ناری شکتی‘ (خواتین کی طاقت) کے کردار کو اجاگر کیا۔ یہ اقدام محفوظ، جامع، صنفی حساسیت اور سماجی طور پر منصفانہ گرام پنچایتوں کے قیام کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، تاکہ ملک میں خواتین اور بچیوں کی خوشحالی کے لیے ایک سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-7726


(Release ID: 2107530) Visitor Counter : 46