کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت گجرات کے گاندھی نگر میں کوئلے کی کانوں کی تجارتی نیلامی پر تیسرے روڈ شو کی میزبانی کرے گی

Posted On: 02 MAR 2025 1:35PM by PIB Delhi

 کوئلے کی تجارتی کان کنی کو فروغ دینے اور نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی اپنی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کوئلے کی وزارت کل گاندھی نگر، گجرات میں کمرشل کوئلہ کانوں کی نیلامی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر ایک روڈ شو کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب کا مقصد صنعت کے اسٹیک ہولڈروں، ممکنہ سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو یکجا کرنا ہے تاکہ بھارت کے کوئلے کے شعبے میں نجی شعبے کی شرکت کو تیز کیا جاسکے۔

کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ وزارت کوئلے کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ روپندر برار اور وزارت کے سینئر افسران نیلامی کے عمل، سرمایہ کاری کے منظر نامے اور اس شعبے میں ترقی کو فروغ دینے والی حکومت کی پہل کے بارے میں بصیرت فراہم کریں گے۔

کوئلے کی وزارت تجارتی کوئلے کی کان کنی کو فروغ دینے کے لیے روڈ شو ز کی ایک سیریز کے ذریعہ اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ سرگرمی سے مشغول ہے۔ کولکاتا اور ممبئی میں کامیاب تقریبات کے بعد وزارت اب گاندھی نگر میں ایک روڈ شو کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروں اور صنعت کے رہنماؤں کو راغب کیا جاسکے۔ کوئلے کی کانوں کی کمرشل نیلامی کا 12 واں دور مارچ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کی توقع ہے، جس سے مقامی کوئلے کی پیداوار بڑھانے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ روڈ شو کوئلے کی پیداوار کو فروغ دینے، کارکردگی بڑھانے، پالیسی سپورٹ بڑھانے اور اس شعبے میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے فورم فراہم کرتا ہے۔ شرکا کوئلے کے بلاکس کی دستیابی، سرمایہ کاری کے مواقع اور بھارت کی کوئلے کی صنعت میں کاروبار کرنے میں آسانی کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کریں گے۔ ماہرین کوئلے کی ٹیکنالوجی، پائیداری کے اقدامات اور پالیسی اصلاحات میں پیش رفت کو بھی اجاگر کیاں گے جس کا مقصد شفاف اور مسابقتی مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔

کوئلے کی تجارتی کانوں کی نیلامی بھارت کے کوئلے کے ذخائر کی حقیقی صلاحیت کو کھولنے، مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو راغب کرنے اور درآمدی انحصار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور تکنیکی ترقی کے ساتھ، کوئلے کی وزارت ایک مضبوط اور پائیدار کوئلے کے شعبے کو یقینی بنانے کے لیے عہدبستہ ہے جو ملک کے توانائی تحفظ اور اقتصادی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7725


(Release ID: 2107526)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil