زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم انتھونی جان ایبٹ کا نئی دہلی میں واقع دہلی ہاٹ میں نیفیڈملیٹ ایکسپرینس سینٹر کا دورہ


انتھونی جان ایبٹ نے روایتی اناج کو بحال کرنے اور ان کی عالمی کھپت کو فروغ دینے میں ہندوستان کی قیادت کی تعریف کی

سابق وزیر اعظم نے ہندوستانی جوار کو’سپر ملک کے لئے سپر فوڈ‘  قراردیا

Posted On: 28 FEB 2025 6:51PM by PIB Delhi

آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم انتھونی جان ایبٹ کا نئی دہلی میں واقع دہلی ہاٹ میں نیفیڈملیٹ ایکسپرینس سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے  شری انا (جوار) کو ایک پائیدار اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے ذریعہ کے طور پر فروغ دینے میں ہندوستان کے اقدامات کی  تفصیلات حاصل کیں۔ دورے کے دوران، انتھونی جان ایبٹ کو مختلف قسم کے باجرے سے تیار کردہ ریڈی ٹو کک (آر ٹی سی) اور ریڈی ٹو ایٹ (آر ٹی ای) مصنوعات کے ساتھ ساتھ باجرے کے اسٹیپل جیسے اناج، میدے، انکرت والے آٹے اور بہت کچھ سے متعارف کرایا گیا۔ انہوں نے  جانب چندرجیت چٹرجی، ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر این اے ایف ای ڈی -نیفیڈ، جناب امت گوئل، جنرل منیجر این اے ایف ای ڈی -نیفیڈ، جناب رنجن کمار، منیجر این اے ایف ای ڈی -نیفیڈ اور محترمہ پلوی اپادھیائے، کوآرڈی نیٹر ملیٹ ایکسپرینس سنٹر کے ساتھ بات چیت کی اور جوار کی پیداوار اور ایک پائیدار فوڈ ماحولیاتی نظام کے بارے میں ہندوستان کی وابستگی، موسمیاتی لچکدار زراعت پر اس کے اثرات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UVJT.jpg

ملیٹ ایکسپرینس سنٹر میں مسٹر انتھونی جان ایبٹ نے باجرے پر مبنی پکوان کی اختراعات کا بھی تجربہ کیا  مثلاً جوار کی پاپڑی چاٹ، مکسڈ ساس میں جوار کا پاستہ، راگی گھی روسٹ مسالہ ڈوسا، راگی کیک وغیرہ جو ان اناج کی استعداد کو ظاہر کرتے ہیں اورجو روزمرہ کی غذائی قیمت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی اعلیٰ خوراک میں بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00259Z4.jpg

انتھونی جان ایبٹ نے روایتی اناج کو بحال کرنے اور ان کی عالمی کھپت کو فروغ دینے میں ہندوستان کی قیادت کی تعریف و ستائش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماحول دوست اور صحت مند ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا میں بھی ملٹس سے متعلق آگاہی کے لیے اسی طرح کے پروگرام کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باجرا '’سپر ملک کے لیے سپر فوڈ‘ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032DFW.jpg

باجرے، جنہیں اکثر’سپر اناج‘ کہا جاتا ہے، نے اپنے اعلیٰ فائبر، پروٹین اور مائیکرو نیوٹرینٹ مواد کی وجہ سے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے، جو انہیں متوازن غذا کا لازمی جزو بناتی ہے۔ ملٹ ایکسپرینس سنٹر جوار کو آب و ہوا کے لحاظ سے اسمارٹ اور صحت کے موافق کھانے کے انتخاب کے طور پر فروغ دینے کے ہندوستان کی لگن کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YMGR.jpg

یہ دورہ ایک پائیدار فصل کے طور پر باجرے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو اجاگر کرتا ہے اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے روایتی غذائی نظام کی اہمیت کو تقویت دیتا ہے۔

 

***

ش ح-ظ ا

UR No. 7677


(Release ID: 2107110) Visitor Counter : 36