وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کولمبیا یونیورسٹی کےمیتھ میٹکس اور فزکس کے نامور امریکی فزسٹ اور پروفیسر،پروفیسر برائن کرین نے آئی آئی ٹی دہلی کا دورہ کیا طلباء سے بات چیت کی


سائنسی اختراع میں تیز رفتار ترقی ہندوستان کوسائنس اور ٹکنالوجی میں عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن دے گی: پروفیسر برائن گرین

Posted On: 28 FEB 2025 5:34PM by PIB Delhi

کولمبیا یونیورسٹی کے نامورپروفیسر برائن گرین معروف  تھیورٹیکل  فزکس دان، مصنف،میتھمیٹکس اور فزکس کے پروفیسر نے آج  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی( آئی آئی ٹی)  دہلی کا دورہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی۔ آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رنگن بینرجی، فیکلٹی اور طلباء اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر گرین نے ادارے کے تحقیق و جدت کے پارک کا بھی دورہ کیا اور سہولتوں کو سراہا۔

طلباء سے بات کرتے ہوئے پروفیسر گرین نے اس شاندار دورے اور فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ دلچسپ بحثوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور جدت کے لیے جوش کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں گہری دلچسپی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ یہ ایک بہتر مستقبل کے لیے راہ ہموار کرے گی۔

ہندوستان  کی سائنسی جدت میں تیز تر ترقی کو تسلیم کرتے ہوئے پروفیسر گرین نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت ملک کو سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی رہنما کے طور پر مقام فراہم کرے گی۔ انہوں نے عالمی معیار کے ادارے کے طور پر آئی آئی ٹی کی تعریف کی، جس نے ہندوستان کے چند بہترین ذہنوں کی پرورش کے لیے وقف قابل ذکر فیکلٹی کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LQE7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IBP6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AVDO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048ND3.jpg

سیشن کے دوران طلباء نے دلچسپ سوالات کیے، جن میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ ان کی رائے میں فزکس اور میتھمیٹکس کس جگہ پر الگ اور کہاں ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں، ساتھ ہی اسٹرنگ تھیوری کے بارے میں بھی سوالات کیے۔ اس کے جواب میں انہوں نے اسٹرنگ تھیوری کے ریاضیاتی پہلوؤں پر اپنے کام کی تفصیل بیان کی۔

پروفیسر گرین نے آئی آئی ٹی دہلی کے (ریسرچ اینڈ انویشن پارک)تحقیق و جدت کے پارک کا دورہ کیا۔صدرجمہوریہ ہند درپدی مرمو نے اس پارک کا افتتاح ادارہ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے موقع پر کیا تھا۔ یہ پارک جدت اور مصنوعات کی ترقی پر مرکوز ہے، جہاں آئی آئی ٹی دہلی، صنعت، کاروباری افراد اور حکومتی ایجنسیاں مل کر جدید ٹیکنالوجی کے حل تخلیق کرنے میں تعاون کرتی ہیں۔ یہ پارک تحقیق کے نتائج کو تیز کرنے، آئی آئی ٹی دہلی کے طلباء اور فیکلٹی کو صنعت کے ساتھ قریب تر تعلقات بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے اور ان کی مدد سے ٹیکنالوجی کی پیشرفتوں کو مارکیٹ میں لاتا ہے، تحقیقی و ترقی کی ٹیکنالوجی اور سماجی اثرات کے فروغ  کے ساتھ ساتھ کاروباری خواہشات کو تحریک دیتا ہے۔ اس میں اسٹارٹ اپس کے لیے لیبز، بورڈ رومز، کانفرنس ہال، میٹنگ اور ٹریننگ رومز سمیت دیگر سہولتیں موجود ہیں۔

 

*********

(ش ح۔  م ع ن۔رب )

UR-7672


(Release ID: 2107044) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Gujarati