سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے ایل ایم سی او شمال مشرقی خطہ میں معذوروں اور بزرگ شہریوں کے لیے مددگار آلات کی تیاری اور خدمات کی فراہمی کوبڑھانے کے لیے تریپورہ میں پہلا معاون پیداواری مرکز قائم کرے گا

Posted On: 28 FEB 2025 2:11PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ میں معذور افراد(پی ڈبلیو ڈی ایز) اور بزرگ شہریوں کے لیے رسائی اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کی جانب ایک تاریخی قدم کے طور پر مرکزی وزرات برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے تحت پی ایس یو  مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) اپنا پہلا معاون پیداواری مرکز (اے اے پی سی)تریپورہ کے سیپاہیجلا ضلع کے پروبا لکشمی بل  میں قائم  کرنے کے لیے تیار ہے۔

45کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ مرکز شمال مشرقی علاقے میں  مددگار آلات کی تیاری اور خدمات کی فراہمی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ یہ شمال مشرق کے لیے مخصوص پیداوار اور تقسیم کی سہولت کی ضرورت کو پورا کرے گا ،تاکہ اس علاقے کی مؤثر طریقے سے خدمت کی جا سکے۔ اس نئے اقدام  کا مقصدمددگار (مصنوعی )آلات تک رسائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا بھی ہے۔

اس سہولت  کے مرکز کےلیے یکم مارچ 2025 کو بھومی پوجن اور سنگ بنیاد  کی تقریب منعقد ہوگی، جس میں تری پورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر منک ساہا اور مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب بی ایل ورما جیسی  معزز شخصیات  موجودرہیں گی۔اس موقع پر دیگر معزز شخصیات  تریپورہ حکومت میں سماجی فلاح و بہبود کے وزیر جناب  ٹنکو رائے،مغربی تریپورہ سے ممبر پارلیمنٹ جناب  بپلاب دیواور بشال گڑھ سےرکنی اسمبلی جناب سوشانت دیب بھی اس تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔

یہ اقدام علاقائی بااختیاری اور شمولیت کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو مرکزی حکومت کی پورے ہندوستان میں معذوری کا شکار افراد کی خدمت کے لیے عزم کو مستحکم کرتا ہے۔ تریپورہ کی ریاستی حکومت نے سیپاہیجلا ضلع میں اراضی کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت ہند کے معذور افراد(دیویانگ جن) کو بااختیار بنانے کے محکمہ کی رہنمائی میں کوششوں کو تیز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اے ایل آئی ایم سی او کے سی ایم ڈی جناب پروین کمار،حکومت ہند کے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری جناب  اے کے پانڈے کے ساتھ تریپورہ کے محکمہ سماجی فلاح وبہبود اور سیپاہیجلا ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران موجود رہیں گے ۔

****

UR-7653

(ش ح۔  م ع ن۔رب )


(Release ID: 2106922) Visitor Counter : 43