صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عوامی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اچھے اور قابل تقلید طریقوں اور اختراعات پر 9ویں قومی سربراہی کانفرنس پوری، اڈیشہ میں منعقد ہوگی


مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا اوڈیشہ کے وزیر اعلی کی موجودگی میں چوٹی  کانفرنس   کا افتتاح کریں گے

Posted On: 27 FEB 2025 5:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)، 28 فروری اور 1 مارچ 2025 کو اوڈیشہ کے پوری میں عوامی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اچھے اور قابل تقلید طریقوں اور اختراعات پر 9ویں قومی چوٹی کانفرنس کی میزبانی  کے لیے تیار ہے۔ یہ باوقار تقریب ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز)میں صحت عامہ کی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے پر مرکوز  مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم  فراہم کرتی ہے۔

9ویں قومی چوٹی کانفرنس کا افتتاح صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا،اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی اور صحت اور خاندانی بہبود کےریاستی  وزیر ڈاکٹر مکیش مہلنگ کی موجودگی میں کریں گے۔ اس تقریب میں ایڈیشنل چیف سکریٹریز/پرنسپل سکریٹریز، مشن ڈائریکٹرز، ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوڈل افسران (این ایچ ایم افسران) اور ایم او ایچ ایف ڈبلیو، این ایچ ایس آر سی اور آر آر سی۔این ای کے سینئر نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

 سال 2013میں اپنے آغاز کے بعد سے، نیشنل انوویشن سمٹ ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان علم کے اشتراک اور آپسی افہام وتفہیم  کو فروغ دینے کی سالانہ کوشش  کا حصہ ہے۔ کئی سالوں کے دوران، اس نے کامیابی کے ساتھ ایسے اہم اقدامات  کا اندراج اور تشہیر کی ہے جنہوں نے ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پچھلی چوٹی کانفرنس، چنتن شیورکے ساتھ، مئی 2022 میں گجرات کے کیواڑیا میں منعقد ہوئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Gkxs9Z2aoAQ2gOu62JE.jpg

اس سال دسمبر 2023 میں شروع ہوئی  چوٹی کانفرنس،سبھی ریاستوں اور مرکز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی اس ہدائت کے ساتھ شروع ہوئی ، جس میں انہیں نیشنل ہیلتھ کئیرانوویشن  پورٹل(این ایچ آئی این پی )کے ذریعے اپنے بہترین طریقہ کار اور  اختراعات سے متعلق اندراجات جمع کرنے کی دعوت دی گئی۔ اس دوران ٹرائل اور ڈپلیکیٹ اندراجات سمیت کل 165 اندراجات موصول ہوئے۔جے ایس(پالیسی) کی چیئرپرسن شپ کے تحت پروگرام  ڈیویژنوں  اور حتمی جائزے کے بعد زبانی پریزینٹیشن اور پوسٹر نمائشوں کے لیے منتخب کیے گئے انتخابات کو آخری شکل دی گئی۔

اس سال کے چوٹی  اجلاس کی ایک اہم بات 16ویں کامن ریویو مشن(سی آر ایم)، جو نومبر 2024 میں انیس ریاستوں میں منعقد کیا گیا تھا،کی رپورٹ  کی ترویج ہو گی۔

  • 18 نومبر 2024 – نئی دہلی میں قومی سطح کی بریفنگ۔
  • 23-19نومبر ، 2024 - 17 ریاستوں میں فیلڈ وزٹ: اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، تریپورہ، میزورم، اوڈیشہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، اتر پردیش، اور مغربی بنگال۔
  • 26-30 نومبر، 2024- دو   ریاستوں میں فیلڈ وزٹ:جھارکھنڈ اور مہاراشٹر۔

16ویں سی آر ایم  میں 19 ٹیمیں شامل تھیں جن میں ایم او ایچ ایف ڈبلیوکے سرکاری افسران، دیگر وزارتوں کے نمائندے، صحت عامہ کے ماہرین، سول سوسائٹی کے ارکان، ترقیاتی شراکت دار اور وزارت کے مشیر شامل تھے۔ اس مشن کے نتائج، قابل  کارروائی  نکات  کے ساتھ، چوٹی اجلاس میں پیش کیے گئے۔

بہترین طریقوں اور اختراعات پر قومی سربراہی اجلاس ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام میں ایک اہم اقدام کے طور پر جاری ہے، جو تعاون، اختراعات اور صحت عامہ میں مہارت  کو فروغ دیتا ہے۔ 9واں ایڈیشن ایک تاریخی انعقاد  ثابت ہونےجا رہا  ہے، جو کہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے اور سب کے لیے صحت کے ماحصل کو بہتر بنانے کے قوم کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

****

 

ش ح۔ض ر۔ ش  ا

UNO-7644


(Release ID: 2106847) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Odia