وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

اسکاٹ فالکنر نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک اقتصادی پاور ہاؤس اور دنیا کے مستقبل کا اہم حصہ بن رہا ہے


امریکی ہاؤس کے سابق چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر اسکاٹ فالکنر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک ہیں اور دوسروں کے لیے ایک تحریک ہیں

Posted On: 27 FEB 2025 6:08PM by PIB Delhi

امریکی ہاؤس کے سابق چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر اسکاٹ فالکنر نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ایک اقتصادی پاور ہاؤس اور دنیا کے مستقبل کی تشکیل میں ایک اہم کھلاڑی بن رہا ہے۔ انھوں نے ذکر کیا کہ ملک 21ویں صدی کی ترقی میں سب سے آگے ہے، اپنے لوگوں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیکنالوجی اور گورننس کو یکجا کر رہا ہے۔ جناب فاکنر ایک میڈیا کنکلیو میں شرکت کے لیے ہندوستان کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں۔

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے، جناب فاکنر نے انھیں دنیا کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک اور دوسروں کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔ پردھان منتری سنگھرالیہ کا دورہ کرنے کے بعد انھوں نے دنیا بھر میں اس طرح کے مزید میوزیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میوزیم ایک تحریک کا کام کرتا ہے اور اسے وسیع پیمانے پر شیئر کیا جانا چاہیے۔

 

 

جناب فاکنر نے پردھان منتری سنگھارالیہ اور نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے بعد، انھوں نے عالمی سطح پر ہندوستان کی ترقی اور قیادت کی تعریف کی۔ اس سے قبل وہ ریگن مہم کے ڈائریکٹر آف پرسنل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور صدارتی منتقلی اور وائٹ ہاؤس کے عملے کا حصہ تھے۔ وہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن، جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن، اور پیس کور میں ایگزیکٹو عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

 

 

جناب فاکنر نے امریکن یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری اور لارنس یونیورسٹی سے گورنمنٹ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے لندن اسکول آف اکنامکس اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی اور فی الحال شیفرڈ یونیورسٹی کے جارج واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ ایتھکس کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

 

نئی پارلیمنٹ کے دورے کے بعد خطاب کرتے ہوئے، جناب فالکنر اس کے جدید ترین فن تعمیر اور تکنیکی اختراعات سے بے حد متاثر ہوئے۔ انھوں نے خاص طور پر متعدد زبانوں کے موثر انتظام، بیک وقت ترجمے کی سہولیات، اور مکمل طور پر خودکار دستاویزی نظام کا ذکر کیا، انہیں ایسی اختراعات قرار دیا جن سے دنیا سیکھ سکتی ہے۔

********

ش ح۔ ف ش ع

U: 7627


(Release ID: 2106745) Visitor Counter : 18