وزارت خزانہ
آپریٹو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کی رقم 10 لاکھ کروڑ سےمتجاوز ، جس سے 7.72 کروڑ کسانوں کو فائدہ حاصل ہوا
مرکزی بجٹ 2025-26 میں ترمیم شدہ سود کی امدادی اسکیم کے تحت قرض کی حد 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر5 لاکھ روپے کر دی گئی
Posted On:
25 FEB 2025 8:01PM by PIB Delhi
آپریٹو کسان کریڈٹ کارڈ ( کے سی سی) کھاتوں کے تحت رقم مارچ 2014 میں 4.26 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر دسمبر 2024 میں 10.05 لاکھ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ یہ زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کے لیے کسانوں کو فراہم کیے جانے والے قابل استطاعت ورکنگ کیپیٹل قرضوں کی مقدار میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ زراعت میں قرضہ کے گہرے ہونے اور غیر ادارہ جاتی قرضوں پر انحصار میں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔
کسان کریڈٹ کارڈ ( کے سی سی) ایک بینکنگ پروڈکٹ ہے جو کسانوں کو زرعی سامان جیسے بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کے ساتھ ساتھ فصل کی پیداوار اور اس سے منسلک حیوانات، ڈیری اور ماہی پروری جیسی سرگرمیوں سے متعلق نقدی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بروقت اور سستی قرض فراہم کرتا ہے۔ 2019 میں کے سی سی اسکیم میں توسیع کی گئی تاکہ متعلقہ سرگرمیوں کی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
حکومت ہند، موڈیفائیڈ انٹرسٹ سبوینشن اسکیم ( ایم آئی ایس ایس) کے تحت کے سی سی کے ذریعے 3 لاکھ روپے تک سالانہ 7 فیصد کی رعایتی شرح سود پر قلیل مدتی زرعی قرضے فراہم کرنے کے لیے بینکوں کو 1.5 فیصد کی سود کی امداد فراہم کرتی ہے۔ قرضوں کی بروقت ادائیگی پر کسانوں کو 3 فیصد کی اضافی فوری ادائیگی کی ترغیب فراہم کی جاتی ہے، جو کسانوں کے لیے شرح سود کو مؤثر طریقے سے 4 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔ 2 لاکھ روپے تک کے قرضوں کو ضمانت سے پاک بنیاد پر بڑھایا جاتا ہے، جس سے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے قرض تک بغیر کسی پریشانی کے رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر 2025-26 میں ترمیم شدہ سود کی امدادی اسکیم کے تحت قرض کی حد کو 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر5 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے کسانوں کو مزید فائدہ پہنچے گا۔
31.12.2024 تک آپریٹو کے سی سی کے تحت کل 10.05 لاکھ کروڑ روپے دیئے گئے ہیں جس سے 7.72 کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
*******
ش ح۔ ظ ا
UR No.7571
(Release ID: 2106251)
Visitor Counter : 135