وزارت دفاع
فوج کے سربراہ جنرل انل چوہان نے بحر ہند کے علاقے میں جنگی طاقت کو بڑھانے سے متعلق سیمینار میں ہم آہنگ فضائی اور بحری کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
25 FEB 2025 7:10PM by PIB Delhi
ہیڈکوارٹرز جنوبی فضائی کمان نے 25 فروری 2025 کو "فضائی اور بحری افواج کو ہم آہنگ کرنا: ہندوستانی بحر ہند کے علاقے میں جنگی طاقت میں اضافہ" کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں سینٹر فار ایئر پاور اسٹڈیز فضائی طاقت کے مطالعے کے مرکز (کیپس) نے بھی تعاون کیا۔ اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی فوج کے سربراہ (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان تھے، جن کے ہمراہ ایئر مارشل ایس پی دھارکر، وائس چیف آف ایئر اسٹاف بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں فوج کے سربراہ نے عالمی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامے میں تیاری اور چوکسی کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کا منفرد جغرافیائی محل وقوع سمندری شعبے کو اسٹریٹجک دلچسپی کا ایک اہم علاقہ بناتا ہے۔ مشترکہ فورس پروجیکشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فضائی اور بحری طاقت کا انضمام ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کس طرح تکنیکی ترقی، اسٹریٹجک شراکت داری، اور مشترکہ آپریشنل مشقیں ہندوستان کی دفاعی پوزیشن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ائیر مارشل ایس پی دھرکر نے اپنے کلیدی خطاب میں خطے میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے درمیان انٹیلی جنس کی بروقت ساجھے داری اور ہموار رابطہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سیمینار میں دو سیشنز پیش کیے گئے جن میں ہیڈ کوارٹر مربوط دفاعی فوج، ہیڈ کوارٹر جنوبی فضائی کمان، بھارتی فوج، بھارتی بحریہ اور کیپس کے سینئر افسران، جو موجودہ اور ریٹائرڈ دونوں تھے، کو اکٹھا کیا۔ شرکاء نے بحری فضائی آپریشن کو ہم آہنگ کرنے اور جنگی طاقت کو بڑھانے پر غور کیا، مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے بارے میں قیمتی بصیرت اور نقطہ نظر پیش کیا۔ بات چیت میں جدید فضائی سمندری جنگ کی حکمت عملیوں، بحری سلامتی میں بغیر پائلٹ کے نظام کا کردار اور دفاعی تیاریوں پر ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی حرکیات کے اثرات شامل تھے۔ ماہرین نے آئی او آر میں اسٹریٹجک فائدہ کو برقرار رکھنے کے لیے قوت کی تیاری اور وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات بھی فراہم کیں۔
اس تقریب نے فوج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور بحر ہند کے علاقے میں ہندوستان کے اسٹریٹجک محلِّ وقوع کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستانی مسلح افواج کے عزم کی تصدیق کی۔ اس نے دفاعی پیشہ ور افراد کے لیے خیالات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا جس کا مقصد مضبوط میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانا تھا۔ سیمینار کا اختتام باہمی تعاون، پائیدار جدید کاری، اور مستقبل کے سیکورٹی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافے پر غیر متزلزل توجہ کی ضرورت پر اتفاق رائے کے ساتھ ہوا۔
Y620.jpg)
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 7566 )
(Release ID: 2106243)