بھارتی چناؤ کمیشن
بھارت کاانتخابی کمیشن ( ای سی آئی ) ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ انتخابی افسران کی ایک کانفرنس منعقد کرے گا
Posted On:
24 FEB 2025 5:12PM by PIB Delhi
بھارت کے انتخابی کمیشن نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ انتخابی افسران ( سی ای اوز ) کے ساتھ ایک دو روزہ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو 4 سے 5 مارچ ، 2025 ء کو نئی دلّی کے انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ میں منعقد کی جائے گی ۔
یہ اپنی نوعیت کی ایسی پہلی کانفرنس ہے ، جو جناب گیانیش کمار کے بطور اعلیٰ انتخابی کمشنر ( سی ای سی ) کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہو رہی ہے۔ پہلی مرتبہ، اعلیٰ انتخابی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ایک ضلع الیکشن افسر ( ڈی ای او ) اور ایک الیکشن رجسٹریشن افسر ( ای آر او ) کو نامزد کریں ، جو ریاستی، ضلعی اور اسمبلی حلقہ کی سطح پر بطور قانونی اتھارٹیز، سی ای اوز ، ڈی ای اوز اور ای آر اوز جیسی اہم انتخابی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔
یہ دو روزہ کانفرنس ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتخابی حکام کو تبادلۂ خیال کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ کانفرنس کے پہلے دن جدید انتخابی انتظامات کے اہم پہلوؤں پر گفتگو ہوگی، جن میں آئی ٹی آرکیٹیکچر، مؤثر مواصلات، سوشل میڈیا رسائی میں اضافہ اور انتخابی عمل میں مختلف حکام کے قانونی کردار شامل ہیں۔ دوسرے دن، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سی ای اوز گزشتہ دن کے موضوعاتی مباحثوں پر اپنے متعلقہ عملی منصوبے پیش کریں گے۔
*************
( ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )
U.No. 7510
(Release ID: 2105815)
Visitor Counter : 15